فضل رحیم اشرفی
| فضل رحیم اشرفی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| تاریخ پیدائش | 10 نومبر 1944ء |
| تاریخ وفات | 4 جنوری 2026ء (82 سال) |
| شہریت | |
| والد | مفتی محمد حسن |
| بہن/بھائی | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | عالم ، کالم نگار |
| درستی - ترمیم | |
مولانا فضل الرحیم اشرفی (10 نومبر 1944ء - 4 جنوری 2026ء)، ایک پاکستانی اسلامی اسکالر تھے۔ آپ مفتی محمد حسن کے ہاں امرتسر، بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ 2016 ء سے لاہور میں جامعہ اشرفیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔[1] ۔ وہ پنجاب قرآن بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین، عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر رہے اور 19 اکتوبر 2021ء سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔[2] آپ جامعہ اشرفیہ کے بانی مفتی محمد حسن کے چھوٹے بیٹے اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے۔[3]
وفات
[ترمیم]مولانا فضل الرحیم اشرفی 4 جنوری 2026ء بروز اتوار وفات پا گئے۔ بوقت وفات آپ کی عمر 81 سال 1 ماہ 26 دن تھی اور آپ کی نماز جنازہ 5 جنوری 2026ء کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ آپ کے بیٹے مولانا زبیر حسن (چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ) نے پڑھائی۔[4][5][6][7][8]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "مہتمم جامعہ اشرفیہ فضل رحیم اشرفی کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ"
- ↑ "وفاق المدارس العربيہ پاکستان"۔ www.wifaqulmadaris.org۔ 2020-04-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-25
- ↑ "مولانا فضل الرحیم اشرفی مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور انتقال کر گئے نماز جنازہ کل"۔ سٹی 42 نیوز۔ 4 جنوری 2026۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-01-05[مردہ ربط]
- ↑ "لاہور، جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل رحیم اشرفی انتقال کر گئے"۔ اسلام ٹائمز۔ 5 جنوری 2026۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-01-05
- ↑ "جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلٰی مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون". روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی). 5 Jan 2026. Archived from the original on 2026-01-07. Retrieved 2026-01-05.
- ↑ Webdesk (5 جنوری 2026)۔ "وزیراعظم شہباز شریف کا حافظ فضلُ الرّحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار"۔ M News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-01-05
- ↑ Web Desk (4 Jan 2026). "جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے". ٹی وی ون امریکا (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-01-05.
- ↑ "مولانا فضل الرحیم اشرفی کو نما زجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا". اردو پوائنٹ (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-01-05.