فضیل احمد ناصری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مولانا فضیل احمد ناصری
نائب ناظم تعلیمات، جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند
عہدہ سنبھالا
10 جنوری 2018 سے
استاذ حدیث و فقہ، جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند
عہدہ سنبھالا
اکتوبر 2008 سے
ذاتی
پیدائش13 مئی 1978ء (عمر 42 سال)
مذہباسلام
فقہی مسلکحنفی
تحریکدیوبندی
بنیادی دلچسپیاردو ادب، اردو شاعری
قابل ذکر کامحدیثِ عنبر، تفہیمِ الہامی، تفہیم المیبذی
مادر علمیدار العلوم دیوبند
قلمی نامعنبر
مرتبہ
اعزازاتعلامہ اقبال ایوارڈ، مولانا انظر شاہ کشمیری ایوارڈ

مولانا فضیل احمد ناصری دیوبندی مکتبہ فکر سے وابستہ عالمِ دین اور اردو کے ادیب اور شاعر ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ حدیثِ عنبر بہت معروف ہے۔[1][2]

تعلیم[ترمیم]

فضیل احمد ناصری نے مکتبی تعلیم اپنے والد مولانا جمیل احمد ناصری سے پائی۔ تحفیظ القرآن کا نصاب مدرسہ حسینیہ دار العلوم پروہی، پتونا و اسراہی میں حافظ مہر حسین پتونوی کی نگرانی میں پورا کیا۔ مدرسہ دینیہ غازی پور اتر پردیش میں مولانا قاری شبیر احمد کی نگرانی میں قرآن کا دور کیا۔ عربی درجات کی تعلیم مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ ضلع دربھنگہ بہار میں پائی جہاں پانچ سالہ قیام کے دوران میں درجۂ فارسی تا عربی چہارم کا نصاب پڑھا۔ وہاں سے فراغت کے بعد 1995 کے اواخر میں دار العلوم دیوبندمیں داخلہ لیا جہاں عربی ششم سے دورۂ حدیث تک کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1998 میں دار العلوم دیوبند سے درسِ نظامی کی تکمیل کی۔[2][1]

تدریسی خدمات[ترمیم]

فضیل احمد ناصری نے اپنے تدریسی دور کا آغاز 1999 میں دار العلوم عزیزیہ میراروڈ تھانے مہاراشٹر سے کیا، جہاں چار سالہ قیام کے دوران میں تقریباً ہر علم و فن کی کتابیں پڑھائیں۔ وہاں سے 2004 میں گجرات کی راجدھانی گئے جہاں جامعہ دارالقرآن سرخیز میں ڈھائی سال عربی درجات کی متعدد اور بڑی کتابیں پڑھائیں۔ناصری اس کے بعد احمد آباد ہی کے ایک دوسرے ادارے، جامعہ فیضان القرآن سرس پور میں ڈیڑھ سال بصیغۂ تدریس گزارے۔2008 میں جامعہ امام محمد انور شاہ، دیوبند چلے گئے، جہاں ان کی تدریسی خدمات تا حال جاری ہیں۔ اس ادارے میں بخاری شریف سمیت تقریباً ساری ہی بڑی کتابیں وقتاً فوقتاً پڑھا رہے ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • حدیث عنبر (اولین شعری مجموعہ)
  • تفہیمِ الہامی شرح اردو منتخب الحسامی
  • تفہیم المیبذی شرح اردو میبذی
  • پچاسی سالہ فنکار: اپنے آئنے میں (مولانا وحید الدین خان کے افکار کا جائزہ)
  • آؤ کہ لہو رو لیں (شعری مجموعہ)
  • ستاروں کی بارات (خاکوں کا مجموعہ)

اعزازات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ نایاب حسن قاسمی. دار العلوم دیوبند کا صحافتی منظر نامہ. ادارہ تحقیقِ اسلامی، دیوبند. صفحہ 311-313. 
  2. ^ ا ب ڈاکٹر اعجاز ارشد قاسمی. علمائے دیوبند کی اردو شاعری (ایڈیشن جون 2017). کرئیٹو اسٹار پبلیکیشنز، جامعہ نگر، نئی دہلی. صفحہ 191. 
  3. "مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز". MillatTimes.com. اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2019. 
  4. "مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز". JahaziMedia.com. اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2019.