فلزلاجورد قنبلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فلزلاجورد Cobalt کو کہا جاتا ہے۔ یہی نام سرطان کے معالجہ میں بھی مستعمل ہے جس کے لیے دیکھیے اشعاعی معالجہ

کوبالب بم یا فلزلاجوردی قنبلہ ، اصل میں نمکین قنبلہ salted bomb کی ایک قسم ہے جو خود مرکزی اسلحہ کی ایک ذیلی قسم میں شامل ہے۔ اس کا خیال سب سے پہلے لیوزیلرڈ (Leo Szilard) نے پیش کیا، اس میں قنبلہ کا بیرونی غلاف فلزلاجورد یا کوبالٹ سے بنایا جاتا ہے نہ کہ ثانوی قابل انفجار مادے مثلا یورینیئم 235 سے۔ یعنی اس کو انشقاق-ائتلاف-انشقاق اسلحہ کے طور پر ڈیزائن کیا جاتا ہے اور ثانوی درجہ کے ائتلافی ایندھن کے گرد انشقاقی غلاف کی بجائے کوبالٹ استعمال کیا جاتا ہے جو ثانوی ائتلافی درجہ سے نکلنے والے تعدیلوں یا نیوٹرونوں کی بارش سے تطافر (transmuted) ہوکر کوبالٹ-60 میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ کوبالٹ-60، طاقتور گاما شعاعیں خارج کرتا ہے۔