فلمی جدول
Appearance
فلمی جدول[1] (فلموگرافی) ایسی فہرست جس میں ایک خاص معیار کے مطابق فلموں کو ترتیب دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی اداکار کے فلمی جدول میں وہ تمام فلمیں درج ہوں گی جن میں اس نے کام کیا ہو؛ اور کسی ہدایت کار کا کامیڈی فلمی جدول وہ کامیڈی فلمیں ہوں گی جن کی ہدایت کاری اس نے کی ہو۔ فلموگرافی کی اصطلاح سنہ 1957ء سے استعمال ہو رہی ہے[2] اور "ببلیوگرافی" (کتابیات) کی طرز پر تیار کی گئی ہے۔ فلموگرافی ویڈیوگرافی اور سنیماٹوگرافی سے مختلف ہے، کیونکہ یہ صرف فلموں کی فہرست پر مشتمل ہوتی ہے، جب کہ ویڈیوگرافی اور سنیماٹوگرافی فلم بنانے کے عمل کو بیان کرتی ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ شان الحق حقی (2003)۔ اوکسفرڈ انگلش اردو ڈکشنری۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ ص 584۔ ISBN:978-0-19-579340-6
- ↑ "Filmography" (بزبان انگریزی). Merriam-Webster. Retrieved 2011-02-24.