فلم و ٹیلی ویژن کی خواتین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فلم و ٹیلی ویژن کی خواتین: بین الاقوامی (Women in Film and Television International) خواتین کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے۔ جس کا قیام 1997ء میں عمل میں آیا۔ قیام کا مقصد فلم و ٹیلی ویژن کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے کے لیے امداد اور اعزازات سے نوازنا تھا۔

تاریخ[ترمیم]

اس تنظیم کا آغاز 1973ء میں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں " لاس اینجلس کی فلموں میں خواتین" (Women in Film Los Angeles ) کے طور پر ہوا۔ جلد ہی امریکا کے دیگر شہروں کے علاوہ دنیا بھر میں فلم و ٹیلی ویژن سے متعلقہ خواتین کی ایسی ہی شاخیں کھلنا شروع ہو گئیں۔ چنانچہ 1997ء میں عالمی تنظیم کی بنیاد فلم و ٹیلی ویژن کی خواتین: بین الاقوامی (Women in Film and Television International) کے نام سے رکھی گئی اور اس کا پہلا اجلاس ستمبر 1997 میں امریکا کے شہر نیویارک میں ہوا۔

مقاصد[ترمیم]

  • تفریحی صنعت میں خواتین کو بین الاقوامی طور پر نمایاں ہونے میں مدد فراہم کرنا۔
  • بین الاقوامی طور پر مواصلات اور تعاون کو فروغ دینا اور حوصلہ افزائی کرنا.
  • جرات مندانہ بین الاقوامی منصوبوں اور اقدامات کو فروغ دینا.
  • خواتین کے لیے پیشہ ورانہ ترقی اور عالمی نیٹ ورکنگ کے مواقع کو فروغ دینا.
  • نئی شاخوں کی ترقی کو فروغ دینا اور امداد فراہم کرنا
  • فلمی صنعت کے تمام شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کی قدرافزائی.
  • دنیا بھر میں پردہ سیمیں پر مبنی میڈیا میں خواتین کی مختلف النوع اور مثبت نمائندگی کی حوصلہ افزائی۔

شاخیں[ترمیم]

پانچوں برآعظم تیرہ ممالک کے مختلف شہروں میں اس تنظیم کی سینتیس شاخیں ہیں۔ تنظیم کی ارکان دنیا بھر میں پھیلی ہوئے ہیں جب کی تعداد دس ہزار ہے۔ ہر ملک میں موجود تنظیم ہر سال خواتین فلم سازوں اور فلم کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو اعزازات سے نوازتی ہے۔ برطانیہ میں تنظیم کی شاخ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارہ زمروں میں اعزازات سے نوازتی ہے