فلم ٹریٹمنٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فلم ٹریٹمنٹ (انگریزی: film treatment، یا مختصراً صرف ٹریٹمنٹ) سے مراد فلم، ٹی وی پروگرام یا ریڈیو پر پیش کیے جانے والے کھیل کا تفصیلی خلاصہ ہے۔ یہ مناظر کارڈ (انڈیکس کارڈ) اور فلمی کہانی کے پہلے مسودے کے درمیان کا مرحلہ ہے۔ ’’ٹریٹمنٹ‘‘ عموماً خاکے کے مقابلے میں زیادہ تفصیلات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں ہدایت کاری کی نوعیت کی تفصیلات بھی شامل ہو سکتی ہیں جو خاکے میں درج نہیں کی جاتیں۔ ٹریٹمنٹ کو مختصر کہانی کی طرح پڑھا جاتا ہے، لیکن یہ واقعات کو زمانۂ حال میں بیان کرتا ہے۔