فلواکستین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فلواکستین
شناخت کنندہ
ECHA InfoCard100.125.370

فلواکسیتن، سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک انحیبیٹر (SSRI) کلاس کا ایک اینٹی ڈپریسنٹ دوائی ہے، جوکہ پروزیک اور سارافیم کے ناموں سے بکتی ہے۔ اس کا استعمال مختلف نفسیاتی امراض کے مسائل کے لیے ہوتا ہے۔ ان مسائل میں وسواسی اجباری اضطراب، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر بار بار ڈر لگنے کے ذہنی امراض اور دیگر شامل ہیں۔ یہ نوعمر، 8 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں میں بڑے ڈپریشن کے علاج کے لیے بھی منظور شدہ ہے۔ اس کا استعمال قبل از وقت انزال کے علاج کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔[1] اس دوائی کو منہ کے ذریعے لیا جاتا ہے۔

یہ دوا نہ صرف موڈ، نیند، بھوک، اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے بلکہ روزمرہ کی زندگی اور سرگرمیوں میں آپ کی دلچسپی کو بحال کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس دوائی کے ذریعے خوف، اضطراب اور گھبراہٹ کے حملوں کی تعداد اور بار بار ایک ہی کام کرنے کی خواہش کے ذہنی بیماری (OCD) کو بھی کم کیا جاتا ہے۔[2][3]

انکا استعمال خودکشی سے روک تھام کے لیے بهی کیا جاتا ہے۔

کام[ترمیم]

فلواکستین ایک سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک روکنے والی دوائی ہے جو کہ پری سائنپٹک (presynaptic؛ دماغ اور نرووس سسٹم میں پائے جانے خلیوں کے آپسی روابط) ٹرمینل میں واقع دوبارہ اپٹیک کرنے والے ٹرانسپورٹر پروٹین کو بلاک کر کے پری سائنپٹک کلفٹ میں سیروٹونین ہارمون کے ری اپٹیک کو روک دیتی ہے۔ فلواکستین کا عملی طور پر دوسرے ریسیپٹرز (Receptors) جیسے α1-, α2-، اور β-adrenergic سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "انزال کیا ہے؟ یہ کیسے ہوتا ہے؟". 
  2. "اینٹی ڈپریسنٹ (انگریزی)". [مردہ ربط]
  3. "اینٹی ڈپریسنٹ کے بارے میں تصیلات (انگریزی)". 
  4. https://fastukmeds.to/product/antidepressants/prozac-fluoxetine

مزید پڑھیں[ترمیم]

بیرونی رابطہ[ترمیم]