فنون (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فنون
مدیر ڈاکٹر ناہید قاسمی
نیر حیات قاسمی
سابقہ مدیران احمد ندیم قاسمی
قسم اردو ادب
دورانیہ سہ ماہی
بانی احمد ندیم قاسمی، حکیم حبیب اشعر
سنہ تاسیس 1963ء
پہلا شمارہ مئی 1963ء
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
زبان اردو

فنون (انگریزی: Funoon) لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک سہ ماہی ادبی جریدہ ہے جسے اردو کے نامور شاعر، نقاد اور صحافی احمد ندیم قاسمی نے حکیم حبیب اشعر کی معیت میں مئی 1963ء میں جاری کیا تھا۔ فنون کو ابتدا ہی سے اردو کے صف اول کے ادیبوں اور شاعروں کا تعاون حاصل رہا۔ اس کے علاوہ اس جریدے نے بڑی فراخدلی سے نئے ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات کو جگہ دی جنہیں بعد میں کنایتاً دبستان فنون کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔[1]

فنون کا پہلا شمارہ 300 صفحات پر مشتمل تھا، سالانہ چندہ 10 روپے اور قیمت فی شمارہ 3 روپیے مقرر کی گئی تھی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 213