مندرجات کا رخ کریں

فوارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کنگ فہد فاؤنٹین، دنیا کا سب سے اونچا چشمہ
لیونٹائن سرزمین کی ایک خصوصیت صحن کے وسط میں ایک " بحرا " (ایک مرکزی چشمہ) کی موجودگی ہے۔
طرابلس ، لیبیا میں چشمہ
ورسائی، فرانس میں فاؤنٹین
ملاکا ، ملائیشیا میں فاؤنٹین

فوارہ یا نافورہ پانی کا ایسا چشمہ ہے جو دباؤ کے باعث کسی حوض میں موجود تنگ سوراخوں سے اوپر کی جانب اچھلتا ہے، پھر ایک معین بلندی تک پہنچ کر دوبارہ نیچے گرتا ہے۔ یہ بلندی قدرتی طور پر بھی حاصل ہو سکتی ہے اور مصنوعی طور پر بھی۔ جدید فواروں میں پانی کو عموماً برقی پمپوں کے ذریعے اوپر اچھالا جاتا ہے اور بعض اوقات انھیں رنگین روشنیوں سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے، جس سے ان کی خوب صورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ [1] [2]

قدرتی فواروں میں پانی کا دباؤ جمع شدہ پانی کے ذخیرے کے وزن، اس کی حرارت یا دونوں عوامل کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ پانی زیرِ زمین گزرگاہوں سے گزرتا ہوا آخرکار چشمے یا فوارے کی صورت میں زمین سے باہر نکلتا ہے، جیسا کہ گرم پانی کے ابلتے ہوئے چشموں میں ہوتا ہے۔ مصنوعی فواروں میں مطلوبہ دباؤ پیدا کرنے کا کام پمپ انجام دیتے ہیں۔

مصنوعی فوارے آرائش اور عملی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ تالابوں کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور پانی کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کی ضرورت کو کم کرتے ہیں۔ اسی لیے یہ باغات، عوامی چوراہوں اور خریداری کے مراکز میں عام طور پر نصب کیے جاتے ہیں۔ ایسے فواروں میں پانی کبھی مجسموں کے اندر سے اور کبھی ان کے اوپر سے بہتا ہے۔ لوگ پانی کی دلکش منظرکشی اور اس کی مدھر آواز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بعض آرائشی فواروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے بھی مزین کیا جاتا ہے۔ [3]

تصاویر

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. منیر البعلبكی؛ Ramzi al-Baalbaki (2008)۔ Al-Mawrid Al-Hadeeth: قاموس إنكليزي عربي (بزبان عربی وانگریزی) (1 ایڈیشن)۔ بیروت: دار العلم للملایین۔ ص 465۔ ISBN:978-9953-63-541-5۔ OCLC:405515532۔ OL:50197876M۔ QID: Q112315598
  2. إلياس أنطون إلياس، إدوار إلياس إلياس (1979)، قاموس إلياس العصري، دار إلياس العصرية، ص. 504، يقابلها بالإنجليزية ؛ Fountain.
  3. SAMIRAD (Saudi Arabia Market Information Resource Directory)