مندرجات کا رخ کریں

فونیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صوتیہ(انگریزی: Phoneme) زبان (language) صوتیہ شماری (phonology) کی ایک بنیادی اکائی ہے۔ لسانیات (linguistics) میں صوتیہ کے بارے میں مختلف رائے ہیں کہ کسی زبان (language) کو صوتیہ کی بنیاد پر کیسے سمجھا جا سکتا ہے۔

فونیم (Phoneme) کسی مخصوص زبان کی وہ بنیادی صوتی اکائی ہے جو معنی میں فرق پیدا کرتی ہے۔ یہ سب سے چھوٹی آواز ہے جو دو الفاظ کو ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہے۔ مثال کے طور پر اردو میں “پال” اور “بال” کے درمیان فرق ہے اور یہی فرق الفاظ کا معنی الگ کرتا ہے۔ یہاں “پ” /p/ اور “ب” /b/ دو الگ فونیمز ہیں۔ لیکن اگر ہم خ کی مثال لیں جو اردو میں غشائی /x/ یا لہاتی /χ/ آزاد تغیر (free variation) میں ہوتا ہے اسے تبدیل کرنے سے معنی میں فرق پڑے نہیں گا مثلاً خار میں خ کو غشائی بولیں یا لہاتی بولیں مطلب تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ اردو میں یہ ایک ہی فونیم ہے۔ لیکن بعض زبانوں میں یہ الگ الگ فونیمز ہوتے ہیں اور ان کی تبدیلی سے لفظ کا مطلب تبدیل ہوجائے گا۔

اسی لیے ایک فونیم حقیقت میں ایک آواز نہیں بلکہ آوازوں کا ایک گروپ ہوتا ہے جنہیں ایک زبان بولنے والے ایک جیسا محسوس کرتے ہیں۔ جیسے کہ اوپر مثال دی گئی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فونیم ایک نفسیاتی یونٹ ہے، صوتی نہیں — یعنی ہمارا دماغ مختلف مگر یکساں محسوس ہونے والی آوازوں کو ایک فونیم کے تحت یکجا کردیتا ہے۔

زبانوں میں فونیمز کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔ اردو اور انگریزی میں پائے جانے والے فونیمز کی تعداد میں فرق ہے۔ فونیم کا مطالعہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ الفاظ کے معنوی فرق کیسے بنتے ہیں اور مختلف زبانوں کے تلفظ اور لہجے کے پیچھے کون سے صوتی اصول کارفرما ہوتے ہیں۔ اسکولوں میں یہ تصور سیکھ کر طلبہ زبان کی ساخت کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور درست تلفظ حاصل کر سکتے ہیں۔