فہد فاضل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فہد فاضل
Fahadh Fazil imdb.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 اگست
کوچی، کیرلا، بھارت
رہائش الاپوژا، Kerala
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ نظریہ ناظم (شادی. 2014)
والدین فاضل
Rozina Fazil
والد فاضل  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی Sanatana Dharma College
University of Miami
پیشہ Film actor, فلم پروڈیوسر
پیشہ ورانہ زبان ملیالم  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
National Film Award for Best Supporting Actor (2017)
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فہد فاضل ایک بھارتی فلمی اداکار اور پروڈیوسر ہے۔ جو ملیالم فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہے۔[1] فہد نے اپنے فلمی کریئیر کی ابتدا 19 سال کی عمر سے اپنے باپ کی رومانوی فلم کئیتھوم ڈورتھی 2002 سے کی۔ اس میں فہد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم بری طرح ناکام ہوئی اور تجارتی نقصان ہوا۔ چھ سال بعد فہد کی فلموں میں واپسی ایک مختصر فلم مریتون جئیام 2009 میں انتھولوجی فلم کیرالہ کیفے کی وساطت سے ہوئی۔ اس نے 2011 مں چھیپو کریشو میں ارجن کا کردار ادا کر کے عوام کی توجہ اپنی طرف مبذل کروا لی اور اپنا پہلا کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ جیتا ۔ اس کے علاوہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ، "چھیپا کریشو" کے ساتھ "آکام" میں اپنی شاندار اداکاری سے جیت لیا۔ اس نے اپنی شناخت اپنی بہترین اداکاری 2012" ڈائمنڈ نیکلس" میں ڈاکٹر ارون کمار اور " 22 فیمیل کوتایم" میں سائرل کے کردار سے بنائی۔ اس نے اپنا پہلا فلم فئیر ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹر "22فیمیل کوتایم" میں اداکاری پر جیتا۔ 2013 میں فہد نے اپنی فلموں سے مزید اہم اور منافع بخش کامیابیاں حاصل کی۔ جن میں رومانوی ڈراما فلم "انایم رسولم" مزاحیہ فلم "امین" سفری فلم "نارتھ 24 کتھام"[2] ڈراما فلم "آرٹسٹ" اور رومانوی مزاحیہ فلم " اورو انڈین پرینکتھا" شامل ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

فہد فلمی ڈائریکٹر فاضل اور اس کی بیوی روزینہ کی اولاد ہے اس کی دو بہنیں احمیدا اور فاطمہ اور ایک بھا ئی فرحان فاضل ہے۔ اس نے اپنی تعلیم ایس ڈی وی سینٹرل اسکول ایلیپے،لارنس اسکول اووٹی اور چوائس اسکول تھریپنیتھرا سے حاصل کی۔ اس نے سناتنا دھرما کالج سے اپنی ڈگری لی اور ایم اے فلاسفی کے لیے یونیورسٹی آف میامی، کورل گیبلیز فلوریڈا یونائٹڈ اسٹیٹ سے لی۔[3][4]

ذاتی زندگی[ترمیم]

انایم رسولم 2013 کی ریلیز کے بعد فہد نے میڈیا کے سامنے کھل کر بتایا کہ وہ اندریہ جیریمیہ سے محبت کرتا ہے۔ لیکن اندریہ نے صحافیوں کے سامنے اس بات سے انکار کر دیا کہ ان کے درمیان میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ 20 جنوری 2014 میں اس کی منگنی ملیالم اور تامل اداکارہ نذریہ ناظم سے ہوئی[5] اور 21 اگست 2014 میں ان کی شادی ہو گئی۔[6][7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. [1]
  2. Express News Service (20 April 2014). "Fahad, Lal, Ann, Shyamaprasad Take State Laurels; CR No.89 is Best Film". The New Indian Express. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  3. Nita Sathyendran (4 August 2011). "Second innings". The Hindu. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  4. "Malayalam Actor Fahad Fazil (Fahadh Faasil) Family Pics". 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  5. "Fahad Fazil and Nazriya get engaged". Sify. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  6. "PIX: Malayalam actor Fahadh Faasil weds Nazriya Nazim". Rediff. 21 August 2014. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  7. "Fahad Fazil weds Nazriya". The Hindu. Press Trust of India. 21 August 2014. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ.