پاکستانی ملی نغموں کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کے بننے کے بعد بہت سے ملی نغمے لکھے گئے ہیں۔ جن میں سے چند درجہ ذیل ہیں۔

پاکستانی قومی نغمے[ترمیم]

پاکستانی قومی نغمے جن کو "ملٌی نغمہ بھی کہا جاتا ہے ملٌی نغموں کے معروف محقق اور واحد آرکائیوسٹ ابصار احمد کے مطابق اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ملٌی نغمے بنے ہیں جن کی تعداد تقریباً پانچ ہزار ہے اور انھوں نے اپنی کتاب "یہ نغمے پاکستان کے" میں ان کی مکمل فہرست جبکہ اپنی دوسری کتاب "ہر تان پاکستان" میں ان کی مکمل تاریخ بھی درج کردی ہے۔ یہ تمام ملٌی نغمے پاکستان کی قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ صوبائی اور علاقائی زبانوں، سابقہ مشرقی پاکستان کی زبان بنگالی کے علاوہ انگریزی اور فارسی میں بھی پیش کیے گئے ہیں۔ ابصار احمد کے مطابق چونکہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اس لیے اس کی اساس سے وابستہ نغمے جو قیامِ پاکستان سے پہلے نشر کیے گئے ان کا شمار بھی پاکستانی ملٌی نغموں میں ہی ہوگا جن میں کلامِ اقبال اہم جہت ہے۔ ابصار احمد کے مطابق پہلا ملٌی نغمہ 1911ء میں استاد پیارے صاحب نے گایا جو کلامِ اقبال "مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا" تھا۔ قیامِ پاکستان سے پہلے "ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح" بھی مقبول تھا جسے منور سلطانہ اور شمشاد کوثر نے گایا۔

== فہرست ==

مزید دیکھیے[ترمیم]