فہیم اعظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فہیم اعظمی کا اصل نام سید باقر رضوی تھا۔ پیار سے انھیں گھر والے اور قریبی دوست " دلارے میاں‘ کہتے تھے۔ 1935ء میں، چماوان، ضلع اعظم گڑھ، اتر پردیش، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ تعلیم اعظم گڑھ، الہ آباد، لاہور اور کراچی میں حاصل کی۔ پاکستانی فصائیہ میں ملازمت کی۔ ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم رہے۔ وہ ممتاز اردو نقاد اور استاد سجاد باقر رضوی (1995ء میں انتقال ہوا) ان کے چھوٹے بھائی تھے۔ ناول نگار ہونے کے علاوہ اردو میں انھوں نے نئے ادبی اور فکری مباحث کو چھیڑا۔ فہیم آعظم مرحوم ادبی جریدہ " صریر" (مرحوم) کے مدیر رہے۔ ان کا انتقال 14 جولائی 2004ء میں کراچی کے محلے انچولی، بلاک 20 فیڈرل بی ایریامیں میں ہوا۔

تصانیف[ترمیم]

  • "بہت دیر ھوچکی" (ناول)
  • "ڈسٹی نیشن مین ھول" (ناول)
  • " آرتمس کے بھول‘ (کہانیاں)
  • "شوق مفضل" (شاعری)
  • "رائدیں جدیدیت" (شخصیات، نظریہ اور تنقید) ۔۔۔۔۔ (تحریر: احمد سہیل) ***