جامع فیروز اللغات اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جامع فیروز اللغات اردو
مصنف فیروزالدین الحاج مولوی
ملک پاکستان
زبان اردو
سلسلہ اول
صنف لغت
ناشر فیروز سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، کراچی، پاکستان
طرز طباعت لطیف اور کثیف جلد
صفحات 1000

اردو سے اردو لغت جو فیروز سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے اور جسے الحاج مولوی فیروزالدین نے مرتب کیا۔ یہ ضخیم اردو لغت سوا لاکھ کے قریب قدیم و مروجہ الفاظ، مرکبات، مشتقات، محاورات، ضرب الامثال نیز جدید علمی، ادبی اور فنی اصطلاحات پر مشتمل ہے۔

ترتیب و تدوین[ترمیم]

اس اردو لغت کی ترتیب و تدوین میں مندرجہ ذیل امور کو پیش نظر رکھا گیا۔

O . حتی الامکان اردو زبان کے تمام متداول الفاظ، محاورات، ضرب الامثال اور جدید علمی، ادبی، سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات درج کر دی گئی ہیں۔

O . صرف وہ متروک الفاظ و محاورات شامل کیے گئے ہیں جن کا اگرچہ چلن نہیں، مگر قدیم کتابوں میں پائے جاتے ہیں، انھیں "ق" کی علامت سے واضح کیا گیا ہے۔

==بیرونی روابط==* ڈاؤن لوڈ فیروز الغات