فیصدی نقطہ
Appearance
فیصدی نقطہ (انگریزی: Percentage point) یا فی صدی نقطہ (انگریزی: Percent point)، دو فیصدی اقدار کے درمیان حسابی فرق کی اکائی ہے۔ مثال کے طور پر 40 فیصد سے 44 فیصد تک کا اضافہ 4 فیصدی پوائنٹ کا اضافہ کہلائے گا (حالانکہ اگر کل مقدار یکساں رہے تو یہ اصل مقدار میں 10 فیصد اضافے کے برابر ہوگا)۔[1] تحریری متن میں اس اکائی کو عام طور پر مکمل شکل میں لکھا جاتا ہے (جیسے "فیصدی نقطہ")[2] یا پھر انگدیزی میں الجھن سے بچنے کے لیے اسے مختصراً pp ، p.p. یا %pt. کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے (تاکہ اسے اصل مقدار میں فیصدی اضافے یا کمی سے الگ کیا جا سکے)۔ بعض اوقات پہلی بار مکمل اصطلاح استعمال کرنے کے بعد اگلی تحریروں میں صرف "پوائنٹ" یا "پوائنٹس" کا اختصار استعمال کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Robert Brechner (2008). Contemporary Mathematics for Business and Consumers, Brief Edition (بزبان انگریزی). Cengage Learning. p. 190. ISBN:9781111805500. Archived from the original on 2015-05-18. Retrieved 2015-05-07.
- ↑ Kathleen Wickham (2003). Math Tools for Journalists (بزبان انگریزی). Cengage Learning. p. 30. ISBN:9780972993746. Archived from the original on 2015-05-18. Retrieved 2015-05-07.