فیصل آباد دھماکا 2011ء
2011 فیصل آباد حملہ 8 مارچ 2011 کو واقع ہوا [1]، دھماکا میں 25 افراد ہلاک اور تقریباً 127 افراد شدید زخمی ہوئے جب ایک سی۔ این۔ جی گیس اسٹیشن پر کھڑی گاڑی دھماکا سے تباہ ہو گئی [2]۔
پس منظر
[ترمیم]فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور صوبئہ پنجاب کا اہم صنعتی مرکز ہے ؛ یہ فیصل آباد شہر میں اپنی طرح کا پہلا واقع ہے کیونکہ اب سے پہلے یہ علاقہ ایس کارروائیوں سے پاک رہا ہے۔ فیصل آباد شہر پاکستانی ٹیکسٹائیل صنعت کا مرکز بھی ہے۔
بم دھماکا قریب 10:30 بجے صبح میں ہوا جس سے جائے وقوع پر سات فٹ گہرا اور پندرہ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا[1]۔ مقامی اداروں کی اطلاع کے مطابق دھماکا ٹویوٹا کرولا گاڑی میں ہوا، دھماکا میں چالیس کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا[3]۔
اس علاقہ کو حساس اداروں کا مرکز کہا جاتا ہے اور دھماکا کے نتیجہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا اور حساس ادارہ کا دفتر بھی تباہ ہوئے ہیں [2]۔ دھماکا کے نتیجہ میں کئی گیس کے سلنڈر پھٹنے سے مزید تباہ کاری ہوئی اور کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا[4]۔
دھماکا سے پمپ مٹّی کا ڈھیر بن گیا۔ امدادی حکام نے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں تاکہ زخمیوں اور ہلاک شدگان کو ملبہ سے نکالا جا سکے [2] ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Salman Masood (8 مارچ 2011)۔ "فیصل آباد کار بم دھماکا میں 24 افراد ہلاک"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-08
- ^ ا ب پ "فیصل آباد سی-این-جی اسٹیشن پر دھماکا، 25 ہلاک"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 8 مارچ 2011۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-08
- ↑ "پیڑول پمپ دھماکا"۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن۔ 8 مارچ 2011۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-08
- ↑ "'فیصل آباد، پاکستان بم دھماکا"۔ BBC۔ 8 مارچ 2011۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-08
- 2011ء میں پاکستان
- 2011ء میں پاکستان میں دہشت گردی
- 2011ء میں قتل عام
- پاکستان میں 2011ء میں قتل
- پاکستان میں دہشت گردی
- پاکستان میں عمارات و ساخات پر حملے
- پاکستان میں کار اور ٹرک دھماکے
- پنجاب، پاکستان میں جرائم
- تاریخ پنجاب، پاکستان (1947ء–تاحال)
- تاریخ فیصل آباد
- تحریک طالبان پاکستان کے حملے
- فیصل آباد میں جرائم
- پنجاب، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات
- پنجاب، پاکستان میں 2011ء
- 2011ء میں معاشیات
- 2011ء میں صنعتی آفات