فیضان سنت (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فیضان سنت (کتاب)
فیضان سنت (کتاب)

مصنف محمد الیاس قادری  ویکی ڈیٹا پر مصنف (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان اردو، (تراجم: بنگلہ، ہندی، سندھی، گجراتی اور انگریزی زبان
اصل زبان اردو، (تراجم: بنگلہ، ہندی، سندھی، گجراتی اور انگریزی زبان
موضوع سنت  ویکی ڈیٹا پر مرکزی موضوع (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف اسلامی ادب، سنت  ویکی ڈیٹا پر طرز (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر مکتبۃ المدینہ، کراچی
تاریخ اشاعت 2013  ویکی ڈیٹا پر تاریخ اجرا (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحات 2200   ویکی ڈیٹا پر تعداد صفحات (P1104) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
او سی ایل سی 67145114  ویکی ڈیٹا پر او سی ایل سی کنٹرول نمبر (P243) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر باضابطہ ویب سائٹ (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فیضان سنت پاکستانی سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے دعوت اسلامی کے بانی مولانا محمد الیاس قادری کی تصنیف ہے،[1] یہ کتاب دعوت اسلامی کے ماحول میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا دعوتی مواد ہے، جس کو عام معلم سے لے امیر دعوت اسلامی تک استعمال کرتے ہیں۔[2] اس کتاب کی اب تک دو جلدیں شائع کی جا چکی ہیں۔ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ اصافہ و تر میم کی جاتی رہی ہے۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کی بنیادی تبلیغی کتاب ہے۔[3] اس پر سنی علما و مفتیان کرام کی تصدیقات و تقریظات موجود ہیں جو اس کتاب کے شروع میں شامل کی گئی ہیں۔ فیضان سنت کو اب تک عربی، انگریزی، ہندی، گجراتی، سندھی، بنگالی جیسی بڑی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ کتاب سے دیکھ کے ہزاروں دعوت اسلامی والے ہر روز مساجد، دفاتر، چوکوں پر، کالجوں و اسکولوں میں، بازاروں اور گھروں میں فیضان سنت کا درس دیتے ہیں۔[4] بلا مبالغہ اب تک اس کتاب سے لاکھوں افراد کی زندگی کا رخ بدل چکا ہے۔[5]

فیضان سنت (قدیم)[ترمیم]

فیصان سنت کے قدیم یا پرانی اشاعت (بلحاظ مواد) میں، بسم اللہ کی فضیلت، تلاوت کے فضائل، درود و سلام کے فضائل، نیکی کی دعوت کے فضائل، کسب حلال، سفر کی سنتیں اور آداب، داڑھی بڑھانے کی سنتیں اور آداب، تیل ڈالنے اور کنگا کرنے کی سنت کے آداب وغیرہ مختلف موضوعات بیان کیے گئے۔ اس کے 1325 صفحات تھے، یہ اشاعت 2000ء تک دعوت اسلامی کا بنیادی نصاب رہی۔[2]

فیضان سنت (تخریج شدہ)[ترمیم]

یہ فیضان سنت 2 جلدوں پر مشتل ہے، جس میں طویل ابواب ہیں، جو الگ الگ حصوں کی صورت میں بھی شائع ہوتے ہیں۔[2]

جلد اول[ترمیم]

اس کی پہلی جلد کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جلد اول 1548 صفحات

  1. فیضان بسم اللہ
  2. آداب طعام
  3. پیٹ کا قفل مدینہ
  4. فیضان رمضان۔

فیضان بسم اللہ[ترمیم]

جلد دوم[ترمیم]

  1. نیکی کی دعوت
  2. غیبت کی تباہ کاریاں

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ilyas، Qadri۔ "Honourable Mentions"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-09۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  2. ^ ا ب پ محمد یوسف۔ دعوت اسلامی (فکر و تنظیم کار)۔ لاہور: کتاب محل۔ صفحہ 122۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  3. Reetz، Dietrich۔ Islam in Europa: Religiöses Leben heute. Ein Portrait ausgewählter islamischer Gruppen und Institutionen (in جرمن)۔ Germany: Waxmann Verlag۔ صفحہ 57۔ ISBN 978-3-8309-7381-2۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  4. ملک عادل رضا۔ احیائے سنت میں امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کا کردار۔ لاہور: حق پبنی کیشنز۔ صفحہ 36۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت); More than one of |pages= and |page= specified (معاونت)
  5. http://www.ameer-e-ahlesunnat.net/urdu/?page_id=514

بیرونی روابط[ترمیم]