فیض اللہ اورنگ آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فیض اللہ اورنگ آبادی سلسلہ احسنیہ مجددیہ و طریقۂ محمدیہ کے مشائخ میں سے تھے۔ اورنگ آباد بجنور ضلع لکھنؤ کے رہنے والے تھے۔خواجہ احمد نصیر آبادی کے پاس چودہ سال شب و روز رہ کر ان سے سلوک کی تعلیم حاصل کی اور منازل سلوک طے کیں۔ اپنے شیخ کے خلفاء میں سب سے بلند مقام کے حامل تھے۔ ان کے خلفاء میں شاہ ضیاء النبی حسنی کا نام زیادہ مشہور ہے۔ 1297ھ میں رائے بریلی میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 1980ء، صفحہ 161۔