فیض بخشاپوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیض بخشاپوری
پیدائشفیض اللہ خان ڈومکی
1922ء

بخشاپور، کشمور، ضلع جیکب آباد، برطانوی ہندوستانموجودہ پاکستان
وفات14 مئی 1992(1992-05-14)ء

بخشاپور، کشمور، ضلع جیکب آباد، پاکستان
قلمی نامفیض بخشاپوری
پیشہشاعر، صحافی
زباناردو، سندھی، بلوچی
نسلبلوچ
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافشاعری، صحافت
نمایاں کامخمخانۂ فیض
شعلۂ عشق
اہم اعزازاتصدارتی اعزاز رائے حسن کارکردگی

فیض بخشاپوری (پیدائش: 1922ء - وفات: 14 مئی، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، سندھی اور بلوچی کے ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

فیض بخشاپوری 1922ء کو بخشاپور، تحصیل کشمور، ضلع جیکب آباد، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ ان کا پورا نام فیض اللہ خان ڈومکی تھا۔ وہ غالبِ سندھ کے نام سے بھی معروف ہیں۔ یہ خطاب انھیں ان کے مداحوں نے عطا کیا۔ ان کے شعری مجموعوں میں شعلۂ عشق اور خمخانۂ فیض اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔[2]

تصانیف[ترمیم]

اعزازات[ترمیم]

فیض بخشاپوری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔[2]

وفات[ترمیم]

فیض بخشاپوری 14 مئی، 1992ء کو بخشاپور، تحصیل کشمور، ضلع جیکب آباد، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]