فیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظ فیم (فرانسیسی: Femme) فرانسیسی زبان سے ماخوذ ہے، جس کے سادہ سے معنے عورت کے ہیں۔[1] چنانچہ فرانسیسی زبان کی ایک مشہور مزاحیہ فلم کا عنوان Une femme est une femme ہے یعنی ایک عورت بہر حال ایک عورت ہی ہے۔[2] انگریزی زبان اور کچھ دیگر زبانوں میں کچھ مرکبات میں فیم کے معنی عورت ہی کے ہیں، جیسے کہ قاتل حسینہ کے لیے انگریزی لفظ femme fatale موجود ہے۔[3] تاہم اس لفظ کو نئے معنے دیکر جدید طور پر اس نسوانی ہم جنس پرست شخص کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو نسوانی صفات اور شناخت ظاہر کرتی ہے۔[1][4] اسی اصطلاح کو کبھی کبھار نسوانی ہم جنس پرست مرد، دوجنسیت حامل لوگ اور مخنث افراد بھی خود کے لیے استعمال کرتے ہیں۔[5]

توسیعی اور حقیقی معنوں میں تصادم اور اختلاف[ترمیم]

حالاں کہ اس لفظ کا 1940ء سے لے کر 1980ء تک کثرت سے نسوانی ہم جنس پرست شخصیات، دوجنسیت حامل لوگوں اور مخنثوں کے لیے استعمال کیا چکا ہے، تاہم جدید دور میں ایل جی بی ٹی افراد اس لفظ کے حقیقی معانی و مطالب پر زور دیتے ہیں اور توسیعی طور پر زنانہ صفات کے حاملین کے لیے استعمال کی مخالفت کرتے اور اس بات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ لوگ یہ توسیعی معنوں کو دور کرنے یا انھیں حذف کرنے پر زور دیتے ہیں۔[6]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Femme definition and meaning"۔ Collins English Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2019 
  2. A Woman Is a Woman (1961)
  3. femme fatale
  4. Meredith Miller (2006)۔ Historical Dictionary of Lesbian Literature۔ The Scarecrow Press, Inc.۔ صفحہ: 65 
  5. Cassie Donish (دسمبر 4, 2017)۔ "Five Queer People on What 'Femme' Means to Them"۔ Vice 
  6. "How To Make Space For A Fierce Femme Future"۔ The Establishment۔ 2017-01-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2017 [مردہ ربط]