مندرجات کا رخ کریں

فیمینا مس انڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سشمتا سین نے نہ صرف مس انڈیا اور مس یونیورس کا خطاب جیتا بلکہ وہ بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام بھی کیا۔ فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی بیش تر مقابلہ کار بالی وڈ میں داخل ہوتی ہیں اور ان میں سے کئی کامیاب ادا کارائیں بھی رہی ہیں۔

ہر سال فیمینا مس انڈیا (انگریزی: Femina Miss India) کا یہ مقابلہ انڈیا کے شہر ممبئی میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ خواتین کا مقابلہ حسن ہے۔ اس میں اول مقام پانے والی لڑکی مس انڈیا قرار دی جاتی ہے۔ ہر سال کی مس انڈیا عالمی سطح پر بھارت کی طرف سے مس یونیورس مقابلے میں نمائندہ کے طور پر شریک ہوتی ہے۔ اس مقابلے میں اس کے بعد مس ورلڈ، مس ارتھ اور مس ایشیا پیسیفک کا خطاب جیتنے والی حسینائیں عالمی مقابلہ حسن کے لیے بھارت کی نمائندگی کرتی ہوئی ان عالمی حسن کے مقابلہ جات میں حصہ لیتی ہیں۔ حسیناؤں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے کئی مرد اور خواتین جج موجود ہوتے ہیں جن میں فلمی شخصیات، ماڈل، سماجی فعالیت پسند، ٹی وی اینکر، ماہرین قانون، صحافی اور دیگر پیشوں سے جڑے لوگ شامل رہتے ہیں۔ فیمینا مس انڈیا کا خطاب اس حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس خطاب کو جیتنے کے بعد اکثر حسیناؤں نے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ سشمیتا سین، ایشوریا رائے، لارا دتہ، پرینکا چوپڑا اور دیا مرزا یہ خطاب جیت چکی ہیں۔[1] اس حسن کے مقابلے کے کیے ماڈلوں کو کیٹ واک سے لے کر مشکل پوچھے جانے والے نجی سوالات کی بھی حاضر جوابی اور متبسم انداز میں گفتگو کی تربیت دی جاتی ہے۔

2019ء کا مس انڈیا مقابلہ

[ترمیم]

2020ء میں کورونا وائرس کی وبا اور تالا بندی کی وجہ سے یہ مقابلہ منعقد نہیں ہو سکا، حالاں کہ اس کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ 2019ء میں یہ مقابلہ منعقد ہوا تھا۔ اس میں سمن راؤ مس انڈیا قرار پائیں تھیں۔ وہ بعد میں مملکت متحدہ میں مس ورلڈ کا بھی مقابلہ جیت گئیں۔ ان کا تعلق راجستھان سے ہے اور یہ مقابلہ جیتنے والی وہ اپنی ریاست سے پہلی خاتون مقابلہ کار ہیں۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی میناکشنی چودھری پہلی رنر اپ قرار پائیں، جب کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی شرییا راؤ کاماواراپو دوسری رنر اپ ہوئیں۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]