فینکس پارک (انگریزی: Phoenix Park) جمہوریہ آئرلینڈ کا ایک میدان تفریح جو ڈبلن میں واقع ہے۔[1]
فینکس پارک شہر کے مرکز کے تقریباً 3 کلومیٹر (2 میل) مغرب میں، دریائے لفی کے شمال میں واقع ہے۔
اس کا احاطہ 16 کلومیٹر (10 میل) قدیم دیوار ہے جبکہ اس کا رقبہ 707 ہیکٹر (1،750 ایکڑ) سے زائد ہے۔ یہ یورپ کے سب سے بڑے دیوار بند شہری پارکوں میں سے ایک ہے۔ [2]
اس میں بڑے گھاس کے میدان اور درختوں کی قطاروں کی راہیں بھی شامل ہیں اور سترہویں صدی کے بعد سے یہاں زرد ہرن بھی رکھے گءے ہیں۔ صدر آئرلینڈ کی رہائش گاہ آراس ان اوختارین1751ء میں اسی پارک میں تعمیر کی گئی۔ [3]
اس پارک میں ڈبلن چڑیا گھر، ایش ٹاؤن قلعہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ بھی موجود ہے۔ کبھی کبھار پارک میں موسیقی کانسرٹ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔