مندرجات کا رخ کریں

قابل تنسیخ شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قابل تنسیخ شادی (انگریزی: Voidable marriage) ایک ایسی شادی کو کہتے ہیں جو فریقین میں سے کسی ایک متاثرہ فریق (یا فریقہ) کے ایما پر منسوخ قرار پا سکتی ہے۔ ایسی شادیوں کو عدالت کے تنسییخی احکام کی رو سے رد کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ مختلف ملکوں، علاقوں اور مذہبی حلقوں کے قوانین میں فرق پایا جاتا ہے، تاہم چند عام وجوہ جن کی وجہ سے شادیاں قابل تنسیخ قرار پاتی ہیں، اس طرح ہیں:

  • شادی میں کبھی ہم بستری نہیں ہو سکی، جس کی وجہ ایک فریق کی عنانت ہے۔
  • شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو دماغی طور پر معذور ہو یا کسی دماغی عدم توازن کا شکار ہو یا بار بار مرگی کے دوروں کا شکار ہو۔
  • درخواست گزار یا اس کے سرپرست کی رضامندی زبردستی سے یا دھوکے سے حاصل کی گئی اور کوئی تقریب یا اس جڑے معاملوں سے متعلق کئی اہم حقائق کی پردہ پوشی کی گئی۔
  • فریق ثانی شادی کے وقت درخواست گزار کے علاوہ کسی اور کے ذریعے حاملہ بن چکی ہو۔

عام طور سے عدالت سے شادی کو قابل تنسیخ قرار دے کر رد کروانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ درخواست گزار عدالت سے اس جکڑنے والے زور زبردستی ہٹنے یا دھوکے کے افشا کے بعد ایک سال (یا کوئی اور اسی طرح کی میعاد) کے اندر رجوع ہو۔ یہ بھی ضروری ہے کہ زور زبردستی ہٹنے یا دھوکے کے افشا کے بعد درخواست گزار اپنی مرضی سے فریق ثانی کے ساتھ نہ رہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. www.advocatekhoj.com/library/lawareas/hma/voidable.php?Title=Hindu%20Marriage%20Act&STitle=Voidable%20Marriages