قازقستان

متناسقات: 48°N 68°E / 48°N 68°E / 48; 68
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 04:28، 23 مارچ 2018ء از Shuaib-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7))
  
قازقستان
قازقستان
قازقستان
قازقستان کا پرچم   ویکی ڈیٹا پر (P163) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قازقستان
قازقستان
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: The land of wonders ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ: مہنیک قازقستانیم   ویکی ڈیٹا پر (P85) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زمین و آبادی
متناسقات 48°N 68°E / 48°N 68°E / 48; 68   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
بلند مقام
پست مقام
رقبہ
دارالحکومت آستانہ   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان قازق زبان [2][3][4]،  روسی [5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی صدارتی نظام [7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب قاسم جومارت توقایف (2019–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1991[9]  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+05:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں [10]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم kz.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 KZ  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +7[11]  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

قازقستان (Қазақстан) وسطی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ ملک کا سرکاری نام جمہوریہ قازقستان ہے اور یہ بلحاظ رقبہ دنیا کا نواں سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کا رقبہ 2,727,300 مربع کلومیٹر ہے جو مغربی یورپ کے کل رقبے سے بھی زیادہ ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا خشکی میں محصور ملک بھی ہے۔[12][13] اس کے شمال میں روس، مشرق میں چین، جنوب مشرق میں کرغیزستان، جنوب میں ازبکستان اور ترکمانستان اور جنوب مغرب میں بحیرہ قزوین واقع ہیں۔ 1997ء تک دار الحکومت الماتے تھا جسے بعد میں استانہ منتقل کر دیا گیا۔ الماتے ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔

قازقستان کی وسیع و عریض سرزمین بڑی متنوع ہے، اس میں گھاس کے میدان، قطبی جنگلات، برف پوش پہاڑ، دریائی میدان اور صحرا سب کچھ شامل ہیں۔ 1,64,00,000 آبادی کے ساتھ قازقستان بلحاظ آبادی دنیا میں 62 ویں نمبر پر آتا ہے اور اس کی کثافتِ آبادی صرف 6 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

تاریخی طور پر یہ خانہ بدوشوں کا ملک رہا ہے۔ سولہویں صدی تک یہاں کے لوگ تین واضح قبیلوں کی صورت میں منظم ہو چکے تھے۔ ان قبیلوں کو مقامی زبان میں "جُز" کہتے ہیں۔ اٹھارویں صدی میں روسیوں نے قازقستان پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں انیسویں صدی کے وسط تک پورا قازقستان سلطنت روس کا حصہ بن چکا تھا۔

قازقستان نے 16 دسمبر 1991ء کو سوویت اتحاد سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔ یہ سوویت اتحاد سے الگ ہونے والی اس کی آخری ریاست تھی۔ سوویت دور کے رہنما نورسلطان نذربایف ملک کے نئے صدر بنے۔ آزادی کے بعد سے قازقستان ایک متوازن خارجہ پالیسی پر گامزن ہے اور اپنی معیشت، خصوصاً معدنی تیل اور اس سے متعلقہ صنعتوں، کی ترقی پر توجہ دے رہا ہے۔

فہرست متعلقہ مضامین قازقستان

حوالہ جات

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ قازقستان في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2024ء 
  2. http://online.zakon.kz/Document/?doc_id=1008034
  3. http://online.zakon.kz/Document/?doc_id=1008034 — باب: 7.1
  4. https://www.ethnologue.com/language/kaz
  5. https://www.ethnologue.com/language/kaz — باب: 7.2
  6. https://www.ethnologue.com/language/rus
  7. اقتباس: 1. Республика Казахстан является унитарным государством с президентской формой правления.
  8. http://www.constcouncil.kz/rus/norpb/constrk/
  9. https://web.archive.org/web/20010122033300/http://lcweb2.loc.gov/frd/cs/belarus/by_appnc.html
  10. http://chartsbin.com/view/edr
  11. http://countrycode.org/kazakhstan — اخذ شدہ بتاریخ: 24 فروری 2015
  12. Agency of Statistics of the Republic of Kazakhstan (ASRK). 2005. Main Demographic Indicators. Available at http://www.stat.kz
  13. United States Central Intelligence Agency (CIA). 2007. “Kazakhstan” in The World Factbook. Book on-line. Available at https://www.cia.gov/library/publications/the-world-factbook/geos/kz.html

48°N 68°E / 48°N 68°E / 48; 68