قاسم والا ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قاسم والا ریلوے اسٹیشن
Qasimwala Railway Station
محل وقوعقاسم والا
مالکوزارت ريلوے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈQSM
خدمات
Map

قاسم والا ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

سابقہ ریاست بھاولپور اور موجودہ پاکستان کا بھارت کی سرحد کی جانب آخری ریلوے اسٹیشن تھا۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد اس طرف جانے والا یہ ریلوے ٹریک اکھاڑ لیا گیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس اسٹیشن کی عمارت بھی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی۔ لوگ دروازے کھڑکیاں اینٹیں تک اکھاڑ کر لے گئے اب یہاں پہ جب میں پہنچا تو اس مقام پہ کچھ اینٹوں کے ٹکڑے اور اس دور کے ریلوے انجن میں استعمال ہونے والے کوئلے کے ٹکڑے جو غالبا وہیں کسی دور میں سٹور کیا گیا ہو گا اس کے ٹکڑے ملے۔ یہ ریلوے اسٹیشن منڈی صادق گنج جنکشن سے ایک ٹریک تو امروکا ریلوے اسٹیشن کی جانب جاتا تھا دوسرا یہ والا ٹریک براستہ قاسم والا اسٹیشن سے ہوتا ہوا ہندوستان میں داخل ہوتا تھا یہاں سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پہ ہندوستان کی سرحد موجودہ ہے سرحد کے دوسری جانب ہندوستان کا پہلا شہر ہندو مالا کوٹ 2 کوٹھا پکی ریلوے اسٹیشن 3 بانکیاوالا ریلوے اسٹیشن 4 ہری پور گاؤں ===== بھاول عباسی ریلوے اسٹیشن پکی ٹریک ریلوے اسٹیشن کوبرو والا========= میلوٹ ریلوے اسٹیشن فقیر سر ریلوے اسٹیشن مزید آگے جا کر یہ لائن بٹھنڈہ شہر پہنچ کر دہلی چلی جاتی تھی۔ افسوس اس بات کا ہے کہ سرحد کے اس پار آج بھی پاکستانی سرحد تک کا ریلوے ٹریک فاعل ہے اور اس پہ مسافروں کو ٹرین کی سہولت میسر ہے ۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق قاسم والا ریلوے اسٹیشن کا کوڈ QSM ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں نہیں ہے ۔

محل وقوع[ترمیم]

قاسم والا ریلوے اسٹیشن قاسم والا میں واقع ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔