قاضی سید عنایت اللہ مونگھیری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قاضی سید عنایت اللہ مونگھیری فتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
قاضی سید عنایت اللہ مونگھیری 1050ھ کے لگ بھگ سورج گڑھ ضلع مونگھیر کے محلہ چک مسکن میں پیدا ہوئے ان کے والد قاضی سید عبد النبی سورج گڑھ کے اور کجرا کے قاضی تھے سید عنایت اللہ نے ابتدائی کتابیں سورج گڑھ میں پڑھیں پھر دہلی کا قصد کیا اپنے تعلیمی دور کے اختتام پر اسی مدرسہ میں معلم مقرر ہو گئے جہاں خود طالب علم تھے ان کی علمی شہرت کا سن کر بادشاہ عالمگیر نے انھیں فتاوی عالمگیری کے مؤلفین میں شامل کیا اور تکمیل کے آخر تک یہ خدمات سر انجام دیتے رہے اس کے بعد دوبارہ شاہی مدرسہ میں استاد کے فرائض انجام دینا شروع کیا شرفائے سورج گڑھ کے اصرار پر انھیں ان کے والد کی جگہ قاضی مقرر کیا گیا عہدہ قضا پر متمکن کرتے وقت جو فرمان انھیں عطا کیا گیا ان کی اولاد کے پاس محفوظ ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 152 دانش گاہ پنجاب لاہور