قاضی عسکر
Appearance
قاضی عسکر سلطنت عثمانیہ کے عہد میں عسکری عہدوں میں سے ایک عہدہ تھا جس پر بیک وقت دو قاضی مقرر کیے جاتے تھے۔ یہ دونوں قاضی عثمانی فوج کے معاملات و مسائل کو حل کیا کرتے تھے۔ اِن دو قاضیوں کا انتخاب سلطنت عثمانیہ کے دو بڑے صوبوں روم ایلی اور اناطولیہ سے کیا جاتا تھا۔ دونوں صوبے چونکہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ و سیاست میں کلیدی اہمیت رکھتے تھے، اِسی لیے اِن دو صوبوں سے قاضیوں کا انتخاب کیا جاتا۔ بعض اوقات قاضی عسکر کو سلطنت عثمانیہ کے مغربی و مشرقی علاقوں میں عثمانی فوج کے معاملات حل کروانے کے لیے استنبول سے روانہ کیا جاتا تھا۔ قاضی عسکر سلطان سلطنت عثمانیہ اور شیخ الاسلام کے ماتحت ہوتا تھا۔ قاضی عسکر سلاطین عثمانیہ کی شاہی مجالس میں شریک ہونے کا پابند ہوتا تھا، علاوہ ازیں شیخ الاسلام اُسے کسی بھی وقت طلب کر سکتا تھا۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Mantran, Robert (1998). La vita quotidiana a Costantinopoli ai tempi di Solimano il Magnifico e dei suoi successori (XVI e XVII secolo) (in Italian) (3 ed.). Milan: Rizzoli. p.115-116