قاضی فضل حق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خان صاحب قاضی فضل حق ، برصغیر پاک و ہند کے ممتاز ماہر لسانیات، نامور محقق، مؤرخ اور بلند پایہ ادیب ہیں۔ ان کا شمار فارسی، عربی، اردو اور پنجابی زبانوں کے اکابر اساتذہ میں ہوتا ہے ان کا تعلق سرزمینِ گجرات سے تھا۔ اگست 1887ء کو تحصیل گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں حاجی والہ میں قاضی محمد دین کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے بزرگوں سے حاصل کی جو مغلیہ عہد سے امام،استاد،فقیہ،مفتی،خطاط،عارف،طبیب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ ان کے کتب خانے نایاب فارسی ،عربی،پنجابی، ہندی کتابوں اور قلمی نسخوں سے بھرے ہوئے ہیں۔