مندرجات کا رخ کریں

قاضی محمد دولت فتحپوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قاضی محمد دولت فتحپوری فتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
قاضی محمد دولت بن محمد یعقوب بن فرید سعد اللہ بن احمد بن حافظ الدین انصاری سہالوی موضع سہالی میں پیدا ہوئے وہیں نشو و نما پائی اور شیخ شہید قطب الدین بن عبد الحلیم سہالوی سے تعلیم حاصل کی اپنے زمانے کے فاضل علما حنفیہ میں سے تھے فتح پور سے دہلی گئے چونکہ یہ شیخ محب اللہ الہٰ آبادی سے تعلق قرابت رکھتے تھے اسی تعلق سے انھیں فتاویٰ عالمگیری کے مؤلفین میں شامل کیا گیاسید محمد حسینی قنوجی نے اورنگزیب سے سفارش کر کے انھیں شہر سورت کے عہدہ قضا پر لگوایا قاضی مقرر ہو کر سورت جا رہے تھے کہ راستے میں راہزنوں نے انھیں قتل کر دیا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 152 دانش گاہ پنجاب لاہور