قاضی نوید ممتاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یونائیٹڈ ریلیف فائونڈیشن آف دی بلائنڈ ملتان کے چیئر مین ،متعدد کتابوں کے مصنف، ماہنامہ ’’آڈیو ٹائمز‘‘ کے چیف ایڈیٹر قاضی نوید ممتاز ایک جہد مسلسل کی علامت تھے جنھوں نے نابینا کمیونٹی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے 15سال قبل یونائیٹڈ ریلیف فائونڈیشن آف دی بلائنڈکی بنیاد رکھی جو اُن کی مسلسل محنت اور نت نئے آئیڈیاز کے باعث مستحکم ہوتی چلی گئی ۔ قاضی نوید ممتاز یو آر ایف آف دی بلائنڈ کی پاکستان میں 9 ملکی شاخوں اور ایک بین الاقوامی برانچ گلاسگو پر مشتمل 3 ہزار سے زائد نابینا افراد کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ادارے کے جاری منصوبہ جات ٗ پاک آئیڈیل سکول برائے نابینا 100کے قریب طلبہ و طالبات کے لیے خوراک ، لباس، رہائش، پک اینڈ ڈراپ ، میڈیکل کی سہولیات بالکل مفت، فون آپریٹنگ کمپیوٹر ، خانہ داری، چارپائی، کرسی بنانے کی فنی مہارت، سہ ماہی ٹیسٹ، ہفتہ وار بزم ادب ،شعبہ حفظ ترجمہ اور احادیث کی تعلیم شامل ہیں۔ ماہنامہ آڈیو ٹائمز، سٹینڈرڈ ڈیجیٹل لائبریری، ڈاکٹر فاطمہ شاہ میرج پروگرام کے تحت46 جوڑوں کی آبادکاری اور 150سے زائد افراد کے لیے روزگار کا بندوبست ، میڈیکل ٹریٹمنٹ کمیٹی،مستند ڈاکٹرز، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز کے ذریعے نابینا افراد کا علاج، ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی، ٹیک ڈیوائسز پروگرام کے تحت تمام بریل اور آڈیو آلات کی نہایت ہی مناسب ریٹس پرفراہمی اُن کے نمایاں کارنامے ہیں۔ علاوہ ازیں تقسیم القرآن پروگرام کے تحت 409 افراد میں قرآن پاک کی تقسیم ، مجموعہ احادیث بخاری شریف کی اُردو ترجمہ کے ساتھ 66 جلد میں اشاعت ، آگہی و بیداری کے لیے روڈ شوز ، واک، سیمینارز اور بہت سی دیگر تقریبات کا انعقاد اُن کے کریڈٹ پر ہے۔اسی دوران انھوں نے نابینا اور بینا افراد پر مشتمل ایک گھنٹے دورانیے کا ڈراما ’’مجھے سب دِکھتا ہے‘‘ بھی تیار کیا جس کو یوٹیوب سمیت مختلف سطحوں پر بے حد پزیرائی ملی۔ اسی طرح سٹینڈرڈ پبلیکیشن کی شاندار کاوش ، کتابچہ ’’صبح ادراک‘‘ کی اشاعت، نابینا افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے قائد اعظم اسپیشل ایکسی لینس ایوارڈ کا اجرا اور haftrozabaseerat.net اور نیشنل اکیڈمی آف بریل کے قیام جیسے عظیم منصوبے قاضی نوید ممتاز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔۔دریں اثناء یو آر ایف آف دی بلائنڈ کی چیئر پرسن محترمہ ماریہ نوید ، قاضی نوید ممتاز کے برادرنسبتی غلام عباس ،سرپرست اعلیٰ سید اطہر حسن شاہ بخاری ،ان کے معاون رہے،

وفات[ترمیم]

معروف نابینا مصنف قاضی نوید ممتاز انتقال کر گئے ان کا تعلق ملتان سے تھا، عمر 35 سال کی عمر میں 8 جون 2020ء کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ اُن کو ٹائیفائیڈ بخار کے باعث نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔