قانون اساسی (اصطلاح)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قانُونِ اَساسی(انگریزی: basic law) کی اصطلاح کچھ جگہوں پر " آئین " کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آئین کے باقاعدہ نفاذ تک ایک عارضی لیکن ضروری اقدام ہے۔[1] [2]اس کا استعمال عام طور پر ایک عبوری یا عارضی نوعیت کے لیے کیا جاتا ہے۔ مغربی جرمنی میں اصطلاح " قانونِ اساسی " ( Grundgesetz ) اس بات کی نشان دہی کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی کہ قانونِ اساسی جرمنی کے اتحادِ نو تک عارضی طور پر نافذ تھا۔ لیکن 1990 میں کوئی نیا آئین منظور نہیں کیا گیا اور اس کی بجائے پورے جرمن علاقے میں قانونِ اساسی ہی کو باقاعدہ آئین کے طور پر اپنایا گیا۔ قانونِ اساسی ، مقننہ کے ذریعہ منظور کردہ عام 'تحریری قانون' سے بالاتر ہوتا ہے۔

اشتقاقیات[ترمیم]

قانونِ اساسی (basic law) دو الفاظ کے ملاپ سے بنا ہے۔ یعنی قانون(law) اور اساسی[3] (basic) سے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "قانُونِ اَساسی لفظ کے معانی"۔ ریختہ لغت 
  2. "قانون اساسی"۔ اردو لغت۔ 21 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2023 
  3. "اَساسی لفظ کے معانی"۔ ریختہ لغت 

مزید دیکھیے[ترمیم]