قبل از کولومبی دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بر اعظم شمالی و جنوبی امریکہ کی تاریخ میں، کولومبی دور سے قبل کی اصطلاح سے مراد، قدیم سنگی دور کی آباد کاری سے لیکر یورپی نوآبادیات تک کا دور ہے۔ بر اعظم شمالی و جنوبی امریکا میں یورپی نوآبادیات کا آغاز کرسٹوفر کولمبس کی بحری مہم جوئی سے ہوا۔