قدرتی عدد
ریاضی میں، قدرتی اعداد وہ اعداد ہیں جو گنتی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے 0, 1, 2, 3, ...۔ بعض تعریفوں میں صفر (0) کو شامل نہیں کیا جاتا۔ [1] کچھ لوگ گنتی 0 سے شروع کرتے ہیں اور قدرتی اعداد کی تعریف غیر منفی صحیح اعداد (0, 1, 2, 3, ...) کے طور پر کرتے ہیں، جبکہ کچھ 1 سے شروع ہوتے ہیں اور انھیں مثبت صحیح اعداد (1, 2, 3, ...) قرار دیتے ہیں۔ [2] کبھی کبھی، مکمل اعداد (whole numbers) سے مراد قدرتی اعداد اور صفر ہوتے ہیں۔ دوسری صورتوں میں، مکمل اعداد تمام integers کو کہا جاتا ہے، جن میں منفی integers بھی شامل ہیں۔ [3] درست بات یہ ہے کہ قدرتی اعداد کے سلسلہ میں صفر نہیں ہوتا اور مکمل اعداد کے سلسلہ میں صفر سے آغاز گنتی کیا جاتا ہے اور صحیح اعداد کے سلسلہ میں مثبت اعداد، صفر اور منفی اعداد ہوتے ہیں۔ گنتی کے اعداد قدرتی اعداد کا ایک اور نام ہے، خاص طور پر بُنیادی تعلیم میں۔ یہ اصطلاحًا مبہم ہے اگرچہ عام طور پر اس کا آغاز 1 سے ہوتا ہے۔ [4]
قدرتی عدد موجودہ مثبت صحیح اعداد میں سے ہر ایک عدد کو کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں انھیں natural numbers کہا جاتا ہے۔ قدرتی اعداد کا مجموعہ یوں لکھا جا سکتا ہے:
صفر قدرتی عدد نہیں ہے اور یہ مثبت منفی بھی نہیں ہے اور اگر قدرتی اعداد میں صفر بڑھا دیا جائے تو مکمل اعداد، حسابی اعداد یعنی اعداد کی گنتی تشکیل پا جاتی ہے جو نامحدود ہو گی۔ اور قدرتی عدد قدرت یعنی نیچر میں محدود ہیں۔
- اکثر ویکیپیڈیاؤں میں غلطی سے قدرتی اعداد اور مکمل اعداد کو یکساں سمجھا گیا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Eric W. Weisstein. "Natural Number". mathworld.wolfram.com (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-08-11.
- ↑ Jack G. Ganssle & Michael Barr (2003)۔ "integer"۔ Embedded Systems Dictionary۔ Taylor & Francis۔ ص 138 (integer), 247 (signed integer), & 276 (unsigned integer)۔ ISBN:978-1-57820-120-4۔ 2017-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-28 – بذریعہ Google Books
- ↑ Jack G. Ganssle & Michael Barr (2003)۔ "integer"۔ Embedded Systems Dictionary۔ Taylor & Francis۔ ص 138 (integer), 247 (signed integer), & 276 (unsigned integer)۔ ISBN:978-1-57820-120-4۔ 2017-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-28 – بذریعہ Google Books
- ↑ سانچہ:MathWorld
1. Enderton, Herbert B. (1977). Elements of set theory. New York: Academic Press. p. 66. ISBN 0122384407.