مندرجات کا رخ کریں

قدرتی قاتل ت خلیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قدرتی قاتل ت خلیات (Natural killer T cells) کی اصطلاح خون میں موجود ایسے خلیات پر ادا کی جاتی ہے کہ جن میں قدرتی قاتل خلیات اور ت خلیات دونوں کے کچھ اوصاف (حاصلین یا receptors) پائے جاتے ہوں۔ اپنے تخلق کے اعتبار سے یہ قدرتی قاتل ت خلیات، سفید خونی خلیات کی ایک قسم میں شمار ہوتے ہیں جن کو سیالویات (lymphocytes) کہا جاتا ہے؛ اور ان سیالویات خلیوں کی پھر ایک قسم ہوا کرتی ہے جس کو ت خلیہ کہتے ہیں پھر ان ت خلیات کی ایک اور ذیلی قسم (حاصلین) کی بنیادوں پر عمل میں لائی جاتی ہے جسے قدرتی قاتل ت خلیہ کہتے ہیں۔ سالماتی حیاتیات یا خوشۂ تمایز یعنی CD کے اعتبار سے قدرتی قاتل ت خلیات یا تو خوشۂ تمایز4 یعنی CD4 مثبت ہو سکتے ہیں اور یا پھر خوشۂ تمایز4 (CD4) اور خوشۂ تمایز8 (CD8) دہرے منفی ہو سکتے ہیں۔