قرآن میں اسم محمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قرآنمیں اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم چار مرتبہ اور اسم احمد ایک مرتبہ آیا ہے۔

آیات[ترمیم]

سورہ آل عمران، آیت 144[ترمیم]

  • Ra bracket.png وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىَ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللّهُ الشَّاكِرِينَ Aya-144.png La bracket.png

اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ایک پیغمبر ہی تو ہیں۔ اِن سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گزرے ہیں، بھلا اگر یہ فوت ہوجائیں یا فوت کیے جائیں تو تم اُلٹے پاؤں پِھر جاؤ گے؟ اور جو اُلٹے پاؤں پِھر جائے گا تو اللہ کا کچھ نقصان نہیں کرسکے گا اور اللہ شکر گزاروں کو بڑا ثواب دے گا۔

سورہ الاحزاب، آیت 40[ترمیم]

  • Ra bracket.png مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا Aya-40.png La bracket.png

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں لیکن اللہ کے پیغمبر اور نبیوں کی مہر یعنی سلسلۂ نبوت کو ختم کردینے والے ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

سورہ محمد، آیت 2[ترمیم]

  • Ra bracket.png وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ Aya-2.png La bracket.png

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو کتاب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نازل ہوئی، اُسے مانتے رہے اور وہ اُن کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے کہ جس نے اُن کے گناہ دور کردیے اور اُن کی حالت سنوار دِی۔

سورہ الفتح، آیت 29[ترمیم]

  • Ra bracket.png مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاء عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا Aya-29.png La bracket.png

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ اِن کے ساتھ ہیں، وہ کافروں کے مقابلے میں تو سخت ہیں اور آپس میں رحم دِل۔ اے دیکھنے والے تو اِن کو دیکھتا ہے کہ اللہ کے آگے جھکے ہوئے سربسجود ہیں اور اللہ کا فضل اور اُس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ کثرتِ سجود کے اَثر سے اُن کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔اِن کے یہی اوصاف تورات میں ہیں اور یہی اوصاف انجیل میں۔ وہ گویا ایک کھیتی ہیں جس نے پہلے زمین سے اپنی سوئی نکالی، پھر اِس کو مضبوط کیا، پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی ار لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ اِن میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، اُن سے اللہ نے گناہوں کی بخشش اور اَجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

اسم احمد[ترمیم]

سورہ الصف، آیت 6[ترمیم]

  • Ra bracket.png وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُبِينٌ Aya-6.png La bracket.png

اور وہ وقت بھی یاد کرو جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کہ: اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں، جو کتاب مجھ سے پہلے آ چکی ہے یعنی تورات، اُس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہوگا، اُن کی بشارت سناتا ہوں۔ پھر جب وہ اِن لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو سراسر جادو ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]