قرآن میں مذکور خواتین
ظاہری ہیئت
| قرآن مقدس |
|---|
![]() |
قرآن میں مختلف خواتین کا ذکر نام کے ساتھ آیا ہے۔ ان میں کافر اور مسلمان دونوں طرح کی خواتین شامل ہیں۔ حضرت عیسٰی کی والدہ کے نام پر قرآن میں پوری سورۃ موجود ہے۔ قران مجید میں مزکور خواتین کے واقعات مختلف اسلوب میں بیان کیے گے ہیں,ان اسلوب میں داعیانہ اسلوب حکیمانہ اسلوب کے ساتھ ساتھ اسرار و حکم, اور عبر و نصایح کے بھی بہت پہلو نکلتے ہیں۔ ان واقعات سے جدید مسائل کا حل بھی اخذ ہوتا ہے۔ نافرمان عورتوں کے واقعات سے عبرت اور نیکوکار عورتوں کے واقعات سے دروس نصیحت ملتے ہیں۔ قرآن میں موجود مختلف عورتوں کی فہرست درج ذیل ہے۔
- سیدا حوا زوجہ آدم:القران ١٢٤_١٢٥
سورتوں کے نام
[ترمیم]سورہ نساء
[ترمیم]- اصل مضمون دیکھیں: سورہ نساء
سورہ نساء قرآن کی ایک پوری سورت کا بھی نام ہے، عربی میں عورت کو نساء بھی کہتے ہیں اور قرآن میں عورتوں کے لیے امراۃ اور مراۃ کے الفاظ بھی آئے ہیں۔ صرف نساء کے نام عورتوں کا ذکر قرآن میں 46 بار آیا ہے۔[1]
