قرابادین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قرابادین (فارسی:قرابادین) ’’ایک ایسی جامع دستوری کتاب یا دستور جس میں ادویہ مفردہ کو مرکب کرنے کے مختلف اصول و ضوابط سے بحث کی گئی ہو اور اُس کے لیے واضح اصول و قوانین طے کیے گئے ہوں ۔‘‘ یونانیوں نے دواسازی کے تعلق سے بہت سی اشکال ادویہ کی. عرب اطِبّاء نے فنِّ دواسازی اور ترکیب ادویہ کو مستحکم بنایا اور قرابادینوں کی تشکیلِ جدید کی، عربی عہد میں بعض قرابادینوں کو سرکاری حیثیت حاصل تھی اور اُس دور کے تمام بیمارستانوں اور سرکاری شفا خانوں میں ’’سرکاری طور پر‘‘ تسلیم شدہ قرابادین کی ہدایات اور اصول کے مطابق ہی مرکبات تیار کیے جاتے تھے۔ قرابادینوں کے ارتقائی مراحل کا جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اِس سلسلہ کی مستند ترین قرابادین یوحنا بن ماسویہ الماردینی متوفی 857ء کی ہے جو نویں صدی عیسوی میں تحریر کی گئی تھی۔ مرکبات کے حوالہ سے تصنیف کیے گئے مختلف قرابادینی ذخیروں اور قرابادینی تالیفات و تصنیفات میں چند وقیع قرابادینیں یہ ہیں : شاپور بن سہل (متوفیٰ 869ء) کی ’’کتاب الاقرباذین ‘‘،اسحق بن حنین (متوفیٰ 911ء) کی’’ کتاب الاقرباذین‘‘ ابو النصر عطار اسرائیلی کی تصنیف ، منہاج الدکان فی ترکیب الاعیان، سہلان ابن کیسان (متوفیٰ 990 ء) کی’’ کتاب المختصر فی الادویۃ المرکبۃ فی اکثر الامراض‘‘، اِس سلسلہ میں اہم مصادر کی حیثیت رکھتی ہیں ۔اِس موضوع پر تصنیف کی جانے والی کتب میں ترتیب نُسُنح کو کئی اعتبار سے ملحوظ رکھا گیا ہے۔مثلاً امراض و علل کے ناموں اور اُن کے عنوانات کے لحاظ سے، اشکال ادویہ کے لحاظ سے، اعضاء انسانی کے مطابق امراض کی تقسیم کے لحاظ سے وغیرہ۔ چنانچہ مختلف عنوانات کے لحاظ سے جو قرابادینات و مصنَّفات ترتیب دیے گئے ، اُن میں شامل بعض اہم عربی، فارسی و اُردو قرابادینیں درجِ ذیل ہیں :

عربی کتب : (1) ابو بکر محمد بن زکریا رازی کی ’’الحاوی فی الطب‘‘ کی ایک جلد قرابادین پر مشتمل ہے۔ (2) نجیب الدین سمر قندی (متوفیٰ 1222عیسوی) کی’’ کتاب الاقرباذین علی ترتیب العلل‘‘۔ (3) قرابادین قانون: بیاض کبیر، انڈین فارماکوپیا جیسی اہم کتب شامل ہیں اور اِن کو سرکاری درجہ بھی حاصل ہے۔

فارسی کتب: قرابادین کبیر محمد حسین خان، قرابادین بقائی حکیم بقا خان، قرابادین ذکائی حکیم ذکا اللہ خاں، قرابادین شفائی حکیم شفا خاں ، قرابادین اکبری حکیم اکبر ارزانی، قرابادین اعظم حکیم محمد اعظم خاں ، قرابادین قادری حکیم محمد اکبر ارزانی، قرابادین احسانی حکیم احسان اللہ خاں ،

اُردو کتب: قرابادین نجم الغنی حکیم نجم الغنی، بیاض کبیر، انڈین فارماکوبیا، نیشنل فارمولری (CCRUM)، قرابادین حاذق حکیم محمد حسن میرٹھی، قرابادین کوکبی حکیم نیاز محمد خاں کوکب، قرابادین لطفی حکیم عبد اللطیف،

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

[1][2][3][4][5]

بیرونی روابط[ترمیم]