قرطبہ آرادنالی'

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قرطبہ آرادنالی : (ہسپانوی :Sinagoga ڈے کورڈوبا) قرطبہ کا یہودی کوارٹر، اسپین میں ایک تاریخی عمارت ہے، اسے 1315 میں بنایا گیا تھا۔ اس آرادنالی کو مدجن انداز میں ماہر تعمیرات سے اسحاق محب نے تعمیر كروايا - یہ ایک صحن پر مشتمل ہے جو راہدارى سے ہوتا ہوا ایک دالان کی طرف جاتا ہے اس کے بعد عبادت كا كمره ہے ہال کے مشرقی حصے میں ایک سیڑھی ہے جو نگارخانہ در پر آتى ہے 1492 میں اسپین کی طرف سے یہودیوں کی جلاوطنی کے بعد، عمارت کو مختلف کاموں کے لیے وقف کیا گیا كبهى انمادی ہسپتال ,موچيوں کے لیے ایک چهوٹا گرجااور نرسری اسکول . یہ 1885 میں ایک قومی یادگار قرار دیا گیا اس کے بعد سے اسے بحالی کے کئی مراحل سے گذرا گیا ہے 1929 میں فليكس هرنانديز نے اور ایک 1977 ء میں شروع کیا جب 1985ء میں موسى ابن ميمون کی 850ویں سالگرہ منانے کے لیے عمارت كودوبارہ کھولنا مقصود تھا۔