قرت العین حیدر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(قرۃ العین حیدر سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
قرت العین حیدر
Qurratulain Hyder.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 جنوری 1927[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
علی گڑھ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 21 اگست 2007 (80 سال)[2][1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
نوئیڈا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لکھنؤ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ماہرِ لسانیات،  مصنفہ،  مترجم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان اردو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
گیان پیٹھ انعام (1989)[3]
ساہتیہ اکیڈمی اعزاز 
IND Padma Bhushan BAR.png پدم بھوشن 
پدم شری اعزاز برائے ادب و تعلیم   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر

قرت العین حیدر بھارت میں مقیم اردو کی ایک خاتون ناول نگار تھیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

20 جنوری، 1927ء میں اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سجاد حیدر یلدرم اردو کے پہلے افسانہ نگار شمار کیے جاتے ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد قرت العین حیدر کا خاندان پاکستان چلا گیا۔ لیکن بعد میں انہوں نے بھارت آ کر رہنے کا فیصلہ کیا۔

ادب[ترمیم]

قرت العین حیدر نہ صرف ناول نگاری کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنے افسانوں اور بعض مشہور تصانیف کے ترجموں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کے مشہور ناولوں میںآگ کا دریا، آخرِ شب کے ہم سفر، میرے بھی صنم خانے، چاندنی بیگم اور کارِ جہاں دراز شامل ہیں۔

ناول[ترمیم]

ان کے سبھی ناولوں اور کہانیوں میں تقسیم ہند کا درد صاف نظرآتا ہے اور ان کے دو ناولوں آگ کا دریا اور آخر شب کے ہم سفر کو اردو ادب کا شاہکار مانا جاتا ہے۔

آخرِ شب کے ہم سفر کے لیے 1989ء میں انہیں بھارت کے سب سے باوقار ادبی اعزاز گیان پیٹھ انعام سے بھی نوازا گیا جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں 1985ء میں پدم شری اور 2005ء میں پدم بھوشن جیسے اعزازات بھی دیے۔

شعور کی رو[ترمیم]

11 سال کی عمر سے ہی کہانیاں لکھنے والی قرت العین حیدر کو اردو ادب کی ورجینا وولف کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پہلی بار اردو ادب میں سٹریم آف کونشیئسنسراتکنیک کا استعمال کیا تھا۔ اس تکنیک کے تحت کہانی ایک ہی وقت میں مختلف سمت میں چلتی ہے۔

اعزازات[ترمیم]

انھیں ساہتیہ اکادمی اور گیان پیٹھ اکادمی کے اعزازات بھی مل چکے ہیں۔ ساہتیہ اکادمی کا اعزاز ان کے افسانوی مجموعہ پت جھڑ کی آواز پر 1967ء میں تفویض ہوا جبکہ گیان پیٹھ اعزاز 1989ء میں آخرِ شب کے ہم سفر پر دیا گیا تھا۔

وفات[ترمیم]

21 اگست، 2007ء کو دہلی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔

تصانیف[ترمیم]

  • آگ کا دریا
  • آخرِ شب کے ہمسفر (گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ)
  • میرے بھی صنم خانے
  • چاندنی بیگم
  • کارِ جہاں دراز ہے
  • روشنی کی رفتار
  • سفینۂ غمِ دل
  • پت جھڑ کی آواز (ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ)
  • گردشِ رنگِ چمن
  • چائے کے باغ
  • دلربا
  • اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجو

مزید مطالعات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Qurratulain-Hyder — بنام: Qurratulain Hyder — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. http://news.bbc.co.uk/2/hi/south_asia/6956218.stm
  3. http://www.jnanpith.net/page/jnanpith-laureates