قریب-بالائی مصوتے
بین الاقوامی صوتیاتی ابجد: مصوتہs | ||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||
Legend: unrounded • rounded |
قریب-بالائی مصوتے (near-close) ایسے مصوتے ہیں جن کی ادائیگی میں زبان بالائی مصوتوں کے مقابل ذرا نیچے رہتی ہے۔ لیکن بالائی وسطی مصوتوں(close-mid) کے مقابل ذرا اوپر۔ انھیں ، قریب بند یا نچلا بالائی مصوتے بھی کہا جا سکتا ہے۔
وضاحت
[ترمیم]مصوتوں کی ادائیگی میں زبان (منہ کے اوپری حصے) تالو کی طرف اٹھتی ضرور ہے مگر تالو سے ٹکراتی ہرگز نہیں کیوں کہ اگر تالو سے ٹکرا جائے تو جو آواز پیدا ہوگی وہ مصوتہ نہیں بلکہ مصمتہ ہوگی اس لیے مصوتوں کی ادائیگی میں زبان جتنی بھی اوپر اٹھے، تالو سے نسبتاً نیچے ہی رہتی ہے۔
زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی پچھلا وغیرہ) اگر نسبتاً تھوڑا سا اوپر اٹھتا ہے تو اس صورت میں پیدا ہونے والے مصوتے کو نچلا یا تنزیلی (Low) یا کھلا (open) مصوتہ کہا جائے گا۔ زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی، پچھلا وغیرہ) اگر درمیانی اونچائی تک اوپر اٹھتا ہے تو اس صورت میں پیدا ہونے والے مصوتے کو وسطی (Mid) مصوتہ کہا جائے گا۔ زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی، پچھلا وغیرہ) اگر اپنی پوری ممکنہ بلندی تک اٹھایا جائے (بغیر کسی عضو سے ٹکرائے) تو ایسی صورت میں پیدا ہونے والے مصوتہ کو اونچا/ بالائی (High) یا بند (close) مصوتہ کہا جائے گا۔
انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن نے مصوتوں کی اونچائی (vowels by height) کے سات درجے مقرر کیے ہیں (بشمول حقیقی وسطی مصوتے کے)۔
ان میں سب سے اوپر نمبر ایک پر بالائی/بند مصوتے ہیں اور کھلے مصوتے سب سے نیچے نمبر سات پر۔ اس میں قریب-بالائی مصوتہ دوسرے درجے پر ہوگا۔
اس کی مثالیں یہ ہیں۔
قریب بالائی مصوتے (نچلا بالائی) - near-close (a.k.a. near-high): ɪ ʏ ʊ
اُردو کی زیر (ِ)[ɪ] اور پیش (ُ)[ʊ] والے مصوتوں کو قریب بالائی مصوتے خیال کیا جاتا ہے۔