قریب-کھلے مصوتے
بین الاقوامی صوتیاتی ابجد: مصوتہs | ||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||
Legend: unrounded • rounded |
قریب-کھلے مصوتے (near-open) ایسے مصوتے ہیں جن کی ادائیگی میں زبان وسطی-کھلے مصوتوں کے مقابل ذرا نیچے رہتی ہے۔ لیکن کھلے مصوتوں(open vowel) کے مقابل ذرا اوپر۔ انھیں قریب نچلے (near-low) مصوتے بھی کہا جاتا ہے۔
وضاحت
[ترمیم]مصوتوں کی ادائیگی میں زبان (منہ کے اوپری حصے) تالو کی طرف اٹھتی ضرور ہے مگر تالو سے ٹکراتی ہرگز نہیں کیوں کہ اگر تالو سے ٹکرا جائے تو جو آواز پیدا ہوگی وہ مصوتہ نہیں بلکہ مصمتہ ہوگی اس لیے مصوتوں کی ادائیگی میں زبان جتنی بھی اوپر اٹھے، تالو سے نسبتاً نیچے ہی رہتی ہے۔
زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی پچھلا وغیرہ) اگر نسبتاً تھوڑا سا اوپر اٹھتا ہے تو اس صورت میں پیدا ہونے والے مصوتے کو نچلا یا تنزیلی (Low) یا کھلا (open) مصوتہ کہا جائے گا۔ زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی، پچھلا وغیرہ) اگر درمیانی اونچائی تک اوپر اٹھتا ہے تو اس صورت میں پیدا ہونے والے مصوتے کو وسطی (Mid) مصوتہ کہا جائے گا۔ زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی، پچھلا وغیرہ) اگر اپنی پوری ممکنہ بلندی تک اٹھایا جائے (بغیر کسی عضو سے ٹکرائے) تو ایسی صورت میں پیدا ہونے والے مصوتہ کو اونچا/ بالائی (High) یا بند (close) مصوتہ کہا جائے گا۔
انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن نے مصوتوں کی اونچائی (vowels by height) کے سات درجے مقرر کیے ہیں (بشمول حقیقی وسطی مصوتے کے)۔
ان میں سب سے اوپر نمبر ایک پر بالائی/بند مصوتے ہیں اور کھلے مصوتے سب سے نیچے نمبر سات پر۔ اس میں قریب-کھلے مصوتے چھٹے درجے پر ہوں گے۔
ان کی مثالیں یہ ہیں۔
قریب کھلا مصوتہ (قریب نچلا) - near-open (a.k.a. near-low): æ (plus the reduced vowel [ɐ])