مندرجات کا رخ کریں

قصبۃ الریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصبۃ الریہ
انسان کا قصبۃ الریہ
تفصیلات
تلفظ/trəˈkə, ˈtrkiə/[1]
جز درمجری تنفس
شریانشریان درقی زیریں کی قصبی شاخیں
وریدورید عضدی راسی، ورید فرد accessory hemiazygos vein
شناخت کنندگان
لاطینیtrachea
میشproperties
TA98A06.3.01.001
TA2properties
FMA7394
تشریحی اصطلاحات

قصبۃ الریہ[2] (Trachea، ٹرے کِیا) جسے عوامی زبان میں ہوا کی نالی بھی کہا جاتا ہے، ایک غضروفی نالی ہے جو حنجرہ کو پھیپھڑوں کے شعبات سے جوڑتی ہے اور اسی ذریعے سے ہوا کا گذر ممکن ہوتا ہے۔ یہ نالی تقریباً تمام جانوروں میں موجود ہوتی ہے جن کے پھیپھڑے ہوتے ہیں۔ قصبۂ ریہ حنجرہ سے شروع ہو کر دو بنیادی شعبات میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ اس کے بالائی سرے پر غضروف حلقی اسے حنجرہ سے جوڑتا ہے۔

یہ نالی کئی نعل نما غضروفی حلقوں پر مشتمل ہوتی ہے جو عمودی طور پر ایک دوسرے سے رباطوں اور آخر پر موجود عضلۂ قصبیہ (ٹریکی ایلس مسل) سے جُڑے ہوتے ہیں۔ غضروف مکبیٰ نگلنے کے عمل کے دوران حنجرہ کے دہانے کو بند کر دیتا ہے تاکہ خوراک ہوا کی نالی میں داخل نہ ہو۔

قصبۃ الریہ کا بننا جنین کی نشو و نما کے دوسرے مہینے میں شروع ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ اپنی جگہ پر زیادہ مستحکم اور طویل ہو جاتا ہے۔ اس کی بشرۂ مخاطیہ پر ستون نما خلیے موجود ہوتے ہیں جن پر باریک بال نما ابھار ہوتے ہیں جنھیں اہداب (سی لیا) کہا جاتا ہے اور ان کے درمیان خلیاتِ کاسیہ پائے جاتے ہیں جو مخاطین (mucins) بناتے ہیں۔

یہ نالی بعض اوقات تلہب (اِن فلیمیشن) یا عدوٰی (انفیکشن) کا شکار ہو سکتی ہے، جو عام طور پر کسی وائرس سے ہوتا ہے جو سانس کے دیگر راستوں جیسے حنجرہ یا شعبات کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس حالت کو ذبحہ (کروپ) کہا جاتا ہے جس میں خاص قسم کی کھانسی ہوتی ہے۔ بیکٹیریا کا عدوٰی اکثر صرف قصبۃ الریہ کو متاثر کرتا ہے، جو نالی کو تنگ یا مکمل بند بھی کر سکتا ہے۔ چونکہ یہ نالی تنفسی راستے کا اہم حصہ ہے، اس کی رکاوٹ سانس روک سکتی ہے؛ ایسی حالت میں قطع القصبہ یا قصبہ تراشی (tracheostomy ٹریکی آسٹومی) کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اسی طرح اگر کسی آپریشن کے دوران بے ہوشی میں مصنوعی تنفس دینا ہو تو ایک نالی قصبۃ الریہ میں ڈالی جاتی ہے، جسے قصبی ادخالِ نلکی (ٹریکی ال انٹیوبیشن) کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Trachea | Definition of Trachea by Lexico". Lexico Dictionaries | English (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2020-07-07. Retrieved 2019-10-27.
  2. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 106