قصر دارلامان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصر دارلامان
عمومی معلومات
قسممحل
ملک افغانستان

قصر دارلامان افغان دار الحکومت میں واقع ایک صدارتی محل ہے جسے 1920ء میں یہاں کے بادشاہ امیر امان اللہ خان نے برطانوی امداد سے تعمیر کیا تھا۔ اس عمارت میں آگ لگنے کے بعد اس کی تعمیر نو کی گئی اور 1970ء اور 1980ء کی دہائی کے دوران یہ وزارتِ دفاع کے استعمال میں رہی۔افغان خانہ جنگی میں باغیوں نے اسے اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعال کیا جس کی وجہ سے یہ تباہ حال کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ یہ محل یورپی طرز میں بنائی گئی ہے۔ موجود ہ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت اسے دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق صدراتی محل کی عمارت میں مرمت کے بعد ایک عجائب گھر کھولا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے سرکاری تقریبات کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔