مندرجات کا رخ کریں

قصیف ماہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصیف ماہی کے جسم سے پانچ بازو نکلے ہوتے ہیں اور ستارہ ماہی کے برعکس اس کے اندر انہضامی اعضا موجود نہیں ہوتے۔

قصیف ماہی[1] یا مار دم[1] (انگریزی: Brittle star برٹل اسٹار) سمندری غیر فقاری جانور ہے، جس کا تعلق عائلہ خارپوستان سے ہے۔ یہ شکل میں مارماہی (سرپنٹ اسٹار) اور سبد ماہی (باسکٹ اسٹار) سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔

قصیف ماہی کا جسم پلیٹ نما ہوتا ہے جس میں سے پانچ لمبے اور کانٹے دار بازو نکلتے ہیں۔ قصیف ماہی جسمانی قطر کے لحاظ سے مختلف جسامتوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کے دو متقابل بازؤں کی نوکوں کا درمیانی فاصلہ 5 سے 20 سینٹی میٹر [2 سے 8 انچ] تک ہوتا ہے۔ اس کے بازو آسانی سے ٹوٹ کر علاحدہ ہو جاتے ہیں لیکن اس جگہ پر نیا بازو بھی جلد ہی دوبارہ بن جاتا ہے ۔ قصیف ماہی اپنے بازو سمندر کی سطح پر حرکت کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ اس کا منھ جسم کی نچلی طرف ہوتا ہے۔ قصیف ماہی کی خوراک وہ مردہ جاندار ہیں جو مر کر سمندر کی تہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب شیخ منہاج الدین (1965)۔ قاموس الاصطلاحات (پہلا ایڈیشن)۔ لاہور: مغربی پاکستان اردو اکیڈمی۔ ص 98