قلعہ رائے پور اسپورٹس فیسٹیول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بھارت کے ایک دیہی علاقے میں کھیل کے مقابلے کا منظر

پنجاب، بھارت کے لدھیانہ ضلع کے قلعہ رائے پور دیہی علاقہ میں ہر سال کھیل کے مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ اسے قلعہ رائے پور اسپورٹس فیسٹیول کے نام سے عالمی سطح کی شہرت حاصل ہے۔

آغاز[ترمیم]

1933ء میں سماجی کارکن اندر سنگھ گریوال نے یہ تصور متعارف کروایا کہ قلعہ رائے پور اور اس کے اطراف و اکناف کے کاشتکار یکجا ہو کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اسی تصور سے لدھیانہ کا یہ قصبہ ہر فروری کھیل مقابلوں کا مرکز بننے لگا جسے دیہی اولمپکس بھی کہا جاتا ہے۔[1]

کھیل[ترمیم]

مختلف کھیلوں میں رسی کھینچنا، ہاکی، سائیکل دوڑ، کتوں کی دوڑ، گھُڑدوڑ، اونچی اور لمبی چھلانگ، بیل گاڑیوں کی دوڑ، کبڈی، بیل گاڑیوں کی دوڑ، خچرگاڑیوں کی دوڑ، عام دوڑ، ٹریکٹروں کے مقابلے اور اسی قبیل کے کئی شہری، دیہی اور عجیب وغریب مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ نوجوان سکھ فنون سپہ گری کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں۔[1]

مقابلوں کی مقبولیت[ترمیم]

قلعہ رائے پور اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد یہاں کے مقامی گریوال اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوتا ہے۔ کھیل کی مشعل کے اردگرد، دوڑ کے میدان سے لگ کر یا اسٹیڈیم پر کئی ممالک کے پرچم لہراتے ہیں۔ ہر سال کھیلوں میں کئی بیرونی شرکاء آتے ہیں۔ اسی کی ایک مثال 1996ء میں پہلی بار وینکوور، کینیڈا سے یہاں کبڈی اور کھوکھو کی ٹیموں کا حصہ لینا ہے۔ ان کھیلوں کے تین دن ہر کچی اور پکی سڑک گریوال اسٹیڈیم سے جڑتی ہے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Kila Raipur Games, Sports Festival 2018, Rural Olympics
  2. "Kila Raipur Sports Festival – Grewal Sports Association"۔ 22 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2016