قلعہ ستگھرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قلعہ ستگھرہ: اوکاڑہ کے نزدیک دریائے راوی کے کنارے پر ایک قلعہ ستگھرہ ہے۔ قلعہ ستگھرہ اور ستگھرہ گاؤں کی وجہ شہرت عظیم بلوچ سردار میر چاکررند ہے یہ قلعہ ایک قدیم تاریخی آبادی میں ہے جو اوکاڑہ سے 15کلومیٹر، جانب شمال اور رینالہ خورد سے 9کلومیٹر، جانب مغرب میں واقع ہے ۔

قلعہ ستگھرہ[ترمیم]

قلعہ ستگھرہ میر چاکر کا تعمیر کرایا ہوا یہ قلعہ خاصا وسیع ہے دراصل یہ قلعہ کم اور فصیل زیادہ ہے یہ فصیل آبادی کی حفاظت کے لیے تعمیر کرائی گئی تھی۔ یہاں پہنچ کر سب سے پہلے گاؤں سے باہر اونچی برجی دکھائی دیتی ہے جو قلعے کے اردگرد 15 میل کے علاقے میں خطرات پر نظر رکھنے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ اس دور میں بھی مواصلات کا بسیط نظام وضع کیا گیا تھا۔ کسی خطرے کی صورت میں پہرہ دار برجی پر آگ جلاتا دوسری برجی سے آگ دکھائی دیتی تو وہاں بھی آگ جلا دی جاتی۔ یوں آناً فاناً پورے علاقے میں خبر پھیل جاتی۔ برجی سے آج بھی دور دور تک علاقہ دکھائی دیتا ہے۔ ستگھرہ کا قلعہ بہت بڑا اور مضبوط تھا۔ اس کی 25 فٹ اونچی دیوار بھی سارے گاؤں کا احاطہ کرتی تھی۔ جوں جوں گاؤں کی آبادی بڑھتی گئی وہ قلعے سے باہر پھیلتا گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://dunya.com.pk/index.php/special feature/2014-08-26/10274#.WEUVGfl97IU