قلعہ مروٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
قلعہ مروٹ یہ قلعہ قلعہ میر گڑھ سے سے 18 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 11 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 115 کلومیٹر دور واقع ہے
قلعہ مروٹ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ مروٹ
مروٹ، ضلع بہاولنگر, پنجاب, پاکستان میں وقوع میں قلعہ مروٹ یہ قلعہ قلعہ میر گڑھ سے سے 18 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 11 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 115 کلومیٹر دور واقع ہے کا مقام
قلعہ مروٹ is located in پاکستان
قلعہ مروٹ
قلعہ مروٹ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات29°10′36″N 72°26′03″E / 29.176652°N 72.434054°E / 29.176652; 72.434054متناسقات: 29°10′36″N 72°26′03″E / 29.176652°N 72.434054°E / 29.176652; 72.434054

قلعہ مروٹ انتہائی قدیم قلعہ ہے، اس قلعہ کے اندر ایک مسجد شاہ مردان ہے۔ مروٹ کا قلعہ چتوڑ کے مہروٹ نے تعمیر کرایا تھا، جس نے راجا چچ سے جنگ لڑی تھی۔ اس کے بعد اس قلعہ کا نام قلعہ مہروٹ رکھا گیا، جو بگڑ کر قلعہ مروٹ بن گیا۔ یہ قلعہ دہلی اور ملتان کی شاہراہ پر واقع تھا، اس لیے بہت مشہور منڈی اور قصبہ تھا۔ قلعہ مروٹ بہت بلند ٹیلہ پر تعمیر کیا گیا تھا جو بہت دور سے نظر آتا ہے۔ فصیل کے ساتھ بڑے برج بنے ہوئے ہیں۔ مغربی جانب ایک قدیم محل کے آثار ملتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں مہاراجا بیکا نیروالی کی رہائش تھی، اب یہاں سوائے ویرانی کے اور کچھ نہیں ہے۔ یہ قلعہ اپنے اندر سیاحوں کے لیے خاص کشش اور جاذبیت رکھتا ہے۔ یہ قلعہ قلعہ میر گڑھ سے سے 18 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 11 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 115 کلومیٹر دور واقع ہے۔ [1]

  1. https://roshnai.com/%DA%86%D9%88%D9%84%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B4%DB%81%D9%88%D8%B1-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%92/