قلعہ پورندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
قلعہ پورندر
पुरंदर किल्ला
ضلع پونہ، مہاراشٹر
قلعہ پورندر is located in بھارت
قلعہ پورندر
قلعہ پورندر
قلعہ پورندر is located in مہاراشٹر
قلعہ پورندر
قلعہ پورندر
متناسقات 18°16′50.8″N 73°58′25″E / 18.280778°N 73.97361°E / 18.280778; 73.97361
قسم پہاڑی قلعہ
بلندی 1500 میٹر
مقام کی معلومات
مالک حکومت ہند
عوام کے
لیے داخلہ
ہاں
حالت کھنڈر
مقام کی تاریخ
مواد پتھر

قلعہ پورندر چھترپتی شیواجی کے فرزند سمبھاجی کی جائے پیدائش ہونے کی بنا پر خاصا معروف اور اہم ہے۔[1] مغلوں اور سلطنت بیجاپور کے عادل شاہی فرماں رواؤں کے خلاف شیواجی کی بغاوتوں میں اس قلعہ کا خاصا اہم کردار مانا جاتا ہے۔ مغربی گھاٹ پر موجود یہ قلعہ سطح سمندر سے 4472 فٹ بلند اور شہر پونہ سے پچاس کلومیٹر دور جنوب مشرق میں پڑتا ہے۔ پورندر اور وجرگڑھ (یا رودرمال) نامی دو جڑواں قلعے اصل قلعہ کی مشرقی جانب واقع ہے۔ وجرگڑھ قلعہ پورندر سے چھوٹا ہے۔ پورندر گاؤں کا نام بھی اسی قلعہ کی وجہ سے پورندر پڑا۔

تاریخ[ترمیم]

پورندر کا اولین تذکرہ گیارہویں صدی کے یادو شاہی سلسلہ کی تاریخ میں ملتا ہے۔ ایرانی حملہ آوروں کے ہاتھوں یادو خاندان کی شکست کے بعد پورندر اور اس کے اطراف کا علاقہ ایرانیوں کے زیر نگین آگیا جنہوں نے سنہ 1350ء میں پورندر قلعہ کو مزید مستحکم بنایا۔ احمد نگر اور بیجاپور کے سلاطین کے عہد حکومت میں پورندر قلعہ جاگیر داروں کو دینے کی بجائے براہ راست حکومت کے زیر انتظام رکھا جاتا۔[2] سلطنت برار کے عہد حکمرانی میں قلعہ کا متعدد مرتبہ محاصرہ کیا گیا۔

پورندر قلعہ کی حفاظت اور اسے ہمیشہ باقی رکھنے کے لیے بلی دینے کی رسم رائج تھی۔ اس رسم کے مطابق قلعہ کے برج کے نیچے ایک مرد اور ایک عورت کو زندہ دفن کر دیا جاتا تاکہ قلعہ کی دیوی خوش رہے، اسے نقصان پہنچانے سے گریز کرے اور آفتوں کو اس کے قریب نہ پھٹکنے دے۔

سنہ 1596ء میں احمد نگر سلطنت کے فرمان روا بہادر شاہ نے پونہ اور سوپا کا علاقہ چھترپتی شیواجی کے دادا مالوجی بھوسلے کو بخش دیا۔ پورندر قلعہ بھی اسی خطے میں موجود تھا۔ سنہ 1646ء میں شیواجی نے اپنے عہد شباب میں اس قلعہ پر حملہ کرکے اس پر اپنا تسلط قائم کر لیا۔ یہ حملہ مرہٹہ سلطنت کی ابتدائی فتوحات میں سے ایک تھا۔

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Maharashtra state tourism site
  2. William Hunter، The Imperial Gazetteer of India، London: Trubner and Co.، اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-18

متناسقات: 18°17′N 73°59′E / 18.283°N 73.983°E / 18.283; 73.983