قمر امینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قمر امینی
پیدائشگرمکنڈہ، چتور ضلع، آندھرا پردیش
رہائشمدنپلی , آندھرا پردیش
پیشہادب سے وابستگی، درس و تدریس، اردو کی ترقی و ترویج
وجہِ شہرتدرس و تدریس، مشاعرے
مذہباسلام
اولاد1 فرزند، 1 دختر

بابا فخر الدین (قمر امینی): نام بابا فخر الدین، لیکن ادبی دائرہ میں قمر امینی کے نام سے مشہور ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش، ضلع چتور کے شہر گرمکنڈہ میں پیدائش ہوئی۔ خاص طور پر شعرا کرام کی برادری میں مشاعروں کے انعقاد میں معاونت کے لیے جانی پہچانی شخصیت قمر امینی صاحب ہیں۔ بطور شاعر بھی پہچانے جاتے ہیں۔ جب کبھی اردو زبان کی خدمت کی بات آتی ہے یا پھر مشاعروں اور ادبی محفلوں کا تذکرہ ہوتا ہے تو قمر امینی صاحب کو ضرور یاد کیا جاتا ہے۔ ادب اور سخن میں دلچسپی، کتب کا مطالعہ، مذہبی اجلاس میں شرکت، صوم و صلوٰة کی پابندی یہ ان کے مشاغل ہیں۔

بچپن اور تعلیم[ترمیم]

والد محمد سلیمان صاحب، والدہ، رحمت بی بی رحمت۔ اولاد 3، 2 فرزندان اور ایک دختر۔ مدنپلی میں مقیم۔ ابتدائی تعلیم گرمکنڈہ میں ہوئی اور ٹیچر ٹرائننگ کورس شہر چینائی میں ہوا۔

پیشہ ورانہ سفر[ترمیم]

  • بطور اردو اتالیق 1955 سے 1978 تک
  • بطور ہندی پنڈت 1978 سے 1995 تک

ادبی سفر[ترمیم]

1962 سے 1991 تک شہر کڈپہ کے آستانہ مخدوم اللہ میں مشاعروں کے انعقاد میں مکمل تعاون۔ گرمکنڈہ میں سالانہ مشاعروں کے انعقاد میں تعاون۔ مولیٰ کا پہاڑ کلچرلہ، سالانہ مشاعروں کا انعقاد 6991 سے 5002 تک۔ مدنپلی میں بھی مشاعروں کے انعقاد میں تعاون۔ کڈپہ 002 سالہ تقاریب میں شرکت بحیثیت منتظم۔ سماجی خدمات بھی کافی کی، جب کبھی ضرورت پڑے عوام کی خدمت میں شریک ہونے آجاتے۔

تصانیف[ترمیم]

  • طوافِ غزل (مجموعہ غزلیات) 1978
  • نعت کی انجمن2002 میں۔
  • کشکول قلب و نظر 2006،
  • زیر ترتیب ارتکازِ افکار، کشکول رحمت، سلگتے آنسو۔

اعزازات[ترمیم]

  • انجمن ترقی اردو مدنپلی کی جانب سے انیس الشعراءکا خطاب
  • انجمن ترقی اردو مشاعرہ گرمکنڈہ کی جانب سے نقیب الشعراءکا خطاب

ابلاغ میں[ترمیم]