قمر شہباز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قمر شہباز پاکستان کے صوبے سندھ سے تعلق رکھنے والے نامور ادیب، دانشور ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

قمر شہباز نے 1938ء کو نواب شاہ میں محمد مقبول بگھیو کے گھر جنم لیا۔ ان کا نام قمر الدین بگھیو تھا لیکن انہوں نے اپنا تخلص قمر شہباز چُنا۔ نواب شاہ میں بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے انیس سو باسٹھ میں انگریزی ادب میں ماسٹر کیا۔ یہ وہ دور تھا جب سندھی ادب زوال پزیر تھا اور بہت کم لوگ کہانیاں لکھا کرتے تھے۔

ملازمت[ترمیم]

انہوں نے اپنی ملازمت کا آغاز ایس ایم سائنس کالج میں بطور لیکچرار کیا۔ اس دوران ان کا اندرون سندھ کئی شہروں میں تبادلہ ہوا۔ بعد میں وہ کمیشن کا امتحان پاس کرکے ایکسپورٹ پروموشن بیورو، گھی کارپوریشن آف پاکستان اور دیگر اداروں میں فرائض سر انجام دیتے رہے۔

ادب[ترمیم]

قمرشہباز نے کہانیاں، ریڈیو ڈرامے اور مزاحیہ خاکے تحریر کیے اور شاعری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کی تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی کہانیوں میں سماجی حقیقت نگاری اور رومانس کا پہلو حاوی تھا جبکہ ڈراموں کا مرکز روز مرہ کی زندگی تھی۔

انتقال[ترمیم]

زندگی کے آخری دنوں میں قمر شہباز ادبی دنیا سے کنارہ کش ہو گئے اور اپنی تحریروں کو اکٹھا کرنے میں مصروف تھے مگر زندگی نے انہیں اس کی مہلت نہ دی۔ اور 5 مئی 2009ء بروز منگل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔